قومی

Owaisi on Razakar Teaser: حیدرآباد پر بنی فلم ”رضاکار” پر ہنگامہ جاری، اسدالدین اویسی نےدیا بڑا بیان

تیلگو فلم ‘رضاکار’ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ دعویٰ کیا جارہا ہے یہ فلم ہندوستان کی تاریخ کے سچے واقعات پر مبنی ہے۔ ٹیزر ریلیز ہوتے ہی فلم ’رضاکار‘ پر ہنگامہ بڑھ گیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ شروع ہوگیا۔ ٹیزر کے آغاز میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کو انگریزوں سے 15 اگست 1947 کو آزادی ملی لیکن حیدرآباد کو آزادی نہ مل سکی۔ وہاں نظام کی حکمرانی تھی، ایک اسلامی حکومت جس نے بربریت کی حدیں پار کر دیں۔ تاریخ کے اوراق میں دفن حیدرآباد کے قتل عام کی کہانی بیان کرنے والی اس فلم کو لے کرکافی ہنگامہ جاری ہے۔

ایم آئی ایم کے صدر اور حیدرآباد کےرکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے فلم رضاکار کے ٹیجر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کل تصورات پر مبنی فلمیں بن رہی ہیں ، حقیقت پر مبنی فلمیں نہیں بنائی جارہی ہیں ۔ صرف ہندو-مسلم نفرت پھیلانے کیلئے فلمیں بن رہی ہیں ۔ انتخابات سے قبل جو حکومت اپنی کامیابی نہیں دکھا سکتی ، اس لئے نفرت پھیلانا چاہتی ہے۔ چناو آرہا ہے اس لئے یہ سب کھیل چل رہا ہے۔

ٹیزر کی بات کریں تو فلم کے 1 منٹ 43 سیکنڈ کے ٹیزر میں کئی ایسے وحشیانہ مناظر ہیں جنہیں دیکھ کر روح کانپ اٹھتی ہے۔ ٹیزر میں ‘رضاکار’ بار بار کہتے نظر آرہے ہیں کہ حیدرآباد ایک اسلامی ریاست ہے۔ اس میں ایک مکالمہ ہے، ‘چاروں طرف مساجد بننا چاہیے۔ ہندوؤں کےجنےئو کو کاٹ کر آگ لگا دی جائے۔

حیدرآباد کے رضاکار کون تھے؟

‘رضاکار نظام کے دور حکومت میں حیدرآباد ریاست میں قوم پرست پارٹی کی رضاکار نیم فوجی دستے تھے۔ 1938 میں مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما بہادر یار جنگ نے اس کو تشکیل دی تھی، اس نیم فوجی دستے نے آزادی کے وقت قاسم رضوی کی قیادت میں بہت زیادہ وسعت حاصل کی۔ اس وقت کے حیدرآباد کے انڈین یونین میں انضمام کے بعد قاسم رضوی کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہیں پاکستان جانے کی اجازت دی گئی جہاں انہیں سیاسی پناہ دی گئی۔ ‘رضاکار’ فوجی وردی میں رہتے تھے اور ہندوؤں پر مظالم کی وجہ سے ان پر کافی تنقید کی جاتی تھی۔یاد رہے کہ فلم کشمیر فائلس کے بعد یہ دوسری فلم ہے جس میں ہندو مسلم  موضوع کو مدعا بنایا گیا ہے اور دکھایا گیا ہے کہ کیسے ہندووں پر ظلم کیا گیا ہے۔ وائرل خبروں کی مانیں تو 2024 سے قبل اس طرح کی قریب ایک درجن فلمیں ہیں جو ریلیز ہونے والی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

2 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

2 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

3 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

3 hours ago