ہندوستان کے سابق عظیم کرکٹرعرفان پٹھان نے پاکستان کے ان دو بلے بازوں کا نام بتایا ہے، جس کے سامنے گیند بازی کرنا ایک چیلنج کی طرح تھا۔ اسٹاراسپورٹس کے ساتھ بات کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے پاکستان کو دومشکل بلے بازوں کے نام بتائے ہیں۔ عرفان پٹھان نے پہلا نام سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق کا لیا ہے تو دوسرا نام انہوں نے عبدالرزاق کا لیا ہے۔ سابق ہندوستانی آل راؤنڈرعرفان پٹھان نے تسلیم کیا ہے کہ انضمام الحق اورعبدالرزاق کے سامنے گیند بازی کرنا ہمیشہ سے ان کے لئے چیلنج سے پُررہا ہے۔
عرفان پٹھان نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ انضمام الحق ایسے بلے باز ہیں جوکریزپرجم جاتے تھے۔ انہیں دیکھ کرہمیشہ لگتا تھا کہ اس بلے باز کے پاس کافی وقت ہے۔ ان کے سامنے گیند بازی کرنا کافی مشکل رہتا تھا۔ انضمام الحق دنیا کے بہترین بلے باز رہے ہیں۔ ان کوآؤٹ کرنا یقیناً ایک بڑی بات ہوتی تھی۔
وہیں عرفان پٹھان نے اس کے علاوہ عبدالرزاق سے متعلق بھی بات کی۔ عبدالرزاق سے متعلق عرفان پٹھان نے کہا، عبدالرزاق ایک بہترین آل راؤنڈر رہے تھے۔ جب وہ کھیلتے تھے، اس وقت ٹی-20 کرکٹ نہیں تھا۔ اگرہوتا تو وہ اس فارمیٹ میں سب سے خطرناک رہتے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالرزاق ایسے آل راؤنڈر تھے، جو گیند بازی کے علاوہ بلے بازی سے بھی مسلسل اسکور کرتے تھے۔ ان کے سامنے گڈ لینتھ پر گیند بازی کرنا مشکل حالات کو دعوت دینے کے برابر ہوتا تھا۔ خاص طور پر وہ یارکر گیند پر بھی شاٹ مارنے میں کامیاب رہے تھے۔ یقیناً ان کے سامنے گیند بازی کرنا چیلنج سے کم نہیں تھا۔
واضح رہے کہ انضمام الحق نے اپنے کیریئر میں 120 ٹسٹ میچ کھیلے اور اس دوران 8830 رن بنانے میں کامیاب رہے۔ ٹسٹ میں انضمام الحق کے نام 25 سنچری اور دو بار ڈبل سنچری لگانے میں کامیابی حاصل کی۔ وہیں 46 نصف سنچری ٹسٹ میں لگائے تھے۔ ونڈے میں انضمام الحق نے 378 میچ کھیلے اور کل 11739 رن بنانے میں کامیاب رہے۔ ونڈے میں انضمام الحق نے 10 سنچریاں لگائی ہیں۔ اس کے علاوہ عبدالرزاق نے اپنے کیریئر میں 46 ٹسٹ میں 1946 رن بنائے، جس میں تین سنچری شامل ہے۔ عبدالرزاق نے ٹسٹ میں 100 وکٹ بھی لینے میں کامیاب رہے تھے۔ اس کے علاوہ 265 ونڈے میں 5080 رن بنانے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ سابق پاکستانی آل راؤنڈرنے ونڈے میں کل 269 وکٹ لینے میں کامیاب رہے تھے۔ ٹی-20 انٹرنیشنل میں ان کے نام صرف 393 رن ہی درج ہوپائے اور 20 وکٹ لینے میں کامیاب رہے تھے۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…