Asad Encounter: امیش پال قتل سانحہ میں وانٹیڈ مافیا عتیق احمد کے بیٹے اسد اور شوٹر غلام کو یوپی ایس ٹی ایف نے ایک انکاونٹر میں ہلاک کردیا ہے۔ اس کے بعد اس معاملے پر سیاست گرم ہوگئی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے اس انکاونٹر کو فرضی بتاتے ہوئے بی جے پی حکومت پرنشانہ سادھا ہے۔ وہیں اب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بھی یوپی کی یوگی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اس انکاونٹر پر سوال اٹھائے ہیں۔
اسدالدین اویسی نے اسد احمد کے انکاونٹر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا، ”کیا بی جے پی والے جنید اور ناصر کے مارنے والوں کو بھی گولی ماریں گے، ان کا انکاونٹر نہیں کروگے کیونکہ تم (بی جے پی) مذہب کے نام پر انکاونٹر کرتے ہو۔ یہ انکاونٹر نہیں ہے، قانون کی دھجیاں اڑ رہی ہیں۔“۔
بی جے پی پرسخت حملہ بولتے ہوئے اسدالدین اویسی نے الزام لگایا، ”تم لوگ انکاونٹر نہیں، آئین کا انکاونٹر کرنا چاہتے ہو۔ عدالت کس لئے ہے، عدالت کس لئے اورآئی پی سی اور سی آرپی سی کس لئے ہے؟ اگرتم لوگ فیصلہ کروگے کہ گولی سے انصاف کریں گے تو بند کردو عدالتوں کو۔ جج پھر کیا کام کریں گے؟“ اسد احمد کے انکاونٹر کے بعد برہم ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ سزا دینا عدالت کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی قتل کرتا ہے کہ سزا دلانا حکومت کا کام ہے۔
اکھلیش یادو نے انکاونٹر کو بتایا جھوٹا
اکھلیش یادو نے اسد احمد کےانکاؤنٹر سے متعلق بی جے پی پر بڑا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انکاؤنٹر جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ بی جے پی عوام کو اصل مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے۔ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ حالیہ انکاؤنٹر کی خاص تفتیش ہونی چاہئے اور مجرموں کو کسی بھی قیمت پر چھوڑا نہ جائے۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو نے ٹویٹ کیا، “بی جے پی حکومت جھوٹے انکاؤنٹر کر کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی جے پی والے عدالت پر یقین نہیں رکھتے۔ آج کے اور حالیہ انکاؤنٹر کی مکمل جانچ ہونی چاہیے اور مجرموں کو چھوڑا نہیں جانا چاہیے۔ صحیح-غلط کا فیصلہ کرنےکا حق اقتدار والی پارٹی کو بھی نہیں ہوتا ہے۔ بی جے پی بھائی چارے کے خلاف ہے۔”
یہ بھی پڑھیں: سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے بیٹے اسد اور شوٹر غلام کا ایس ٹی ایف نے جھانسی میں کیا انکاؤنٹر
اعلیٰ سطحی جانچ ضروری: مایاوتی
عتیق احمد کے بیٹے اسد کے انکاونٹر کے بعد اپوزیشن جماعتییں حکومت کی منشا پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بھی ٹوئٹ کرکے کہا، ”پریاگ راج کے عتیق احمد کے بیٹے اور ایک دیگر کا آج پولیس انکاونٹر میں ہوئے قتل پر مختلف طرح کی بحث ہے۔ لوگوں کو لگتا ہے کہ وکاس دوبے سانحہ کے دوہرائے جانے کا ان کا خدشہ سچ ثابت ہوا ہے۔ آخرکار حادثہ کے پورے حقائق اور سچائی عوام کے سامنے آسکے اور اس کے لئے اعلیٰ سطحی جانچ ضروری ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…