قومی

2.2 کروڑ ناظرین نے جیو سنیما پر دیکھے دھونی کے چھکے

نئی دہلی: چنئی سپر کنگس کے کپتان ایم ایس دھونی جب راجستھان رائل کے خلاف رن۔ چیز کے دوران چھکے اڑا رہے تھے، تب جیو ۔ سنیما کے شائقین کی تعداد 2.2کروڑ کو پار کرگئی۔ ٹورنامنٹ کے آن لائن لائیو سٹریمنگ پلیٹ فارم جیو۔ سنیما پر موجودہ 2023 سیزن میں اب تک کی سب سے زیاد ویوور شپ دیکھی گئی۔
آخری گیند تک تماشائی سانس تھامے میچ کے اتار چڑھا کو دیکھتے رہے۔ مہندر سنگھ دھونی نے ایک بار پھر پرانے دنوں کی جھلک دکھا دی۔ بہترین فنشر سمجھے جانے والے دھونی نے آخری اوور میں لگاتار دو چھکے لگا کر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ تاہم راجستھان رائلز کے تیز گیند باز سندیپ شرما نے آخری گیند پر صرف ایک رن دیا اور چنئی سپر کنگز کو تین رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دھونی نے 188 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 17 گیندوں میں 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ آئی پی ایل کا یہ دلچسپ میچ بدھ کو چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
ناظرین کی تعداد کے لحاظ سے، ٹاٹا آئی پی ایل 2023 کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر جیوسنیما کے پچھلے ہفتے کے آخر میں شاندارآغاز کیا۔ پہلے ویک ۔ اینڈ پر ویڈیو ویوز کی تعداد نے پچھلے پورے سیزن کے دوران ویڈیو ویووز کے اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جیو۔ سنیما پر ویڈیو ریکارڈ 147کروڑ سے زیادہ بار دیکھے گئے۔ جیو۔ سنیما پر فی ویڈیو فی میچ بتایا گیا وقت بھی 60 فیصدی بڑھ گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

2 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

3 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

4 hours ago