انٹرٹینمنٹ

Shehnaaz-Raghav Viral Video: شہنازگل نوجوان اداکار کو کر رہی ہیں ڈیٹ؟ سلمان خان نے دیا اشارہ، ہاتھ میں پھول لئے دکھائی دیں اداکارہ

Shehnaaz Gill Viral Video: اداکارہ-ڈانسر راگھو جویال اور اداکارہ شہنازگل کے درمیان رومانس کی افواہیں سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں اورحال ہی میں کسی کا بھائی کسی کی جان کے ایک پریس کانفرنس میں بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کے تبصرہ نے قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دے دی ہے۔ مبینہ پریم کہانی سے متعلق فینس جوش سے لبریز ہیںں، جس نے میڈیا اور فینس کا دھیان اپنی طرف کھینچا ہے۔

حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سلمان خان نے ایک اشارہ دیتے ہوئے جب انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ وہ سیٹ پر دو لوگوں کے درمیان کچھ کیمسٹری دیکھ سکتے ہیں، لیکن کوئی بھی ایک قدم آگے نہیں بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا ”اس تصویر کے دوران میں نے ایک کیمسٹری دیکھی ہے، لیکن کوئی آگے بڑھنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے۔“ سلمان خان نے شہناز گل کو مووآن کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اداکارکی اس بات کے بعد سے راگھو جویال اورشہناز کی ڈیٹنگ کی افواہ نے آگ پکڑلی۔ اس کے ساتھ ہی دونوں کا ایک ویڈیو بھی تیزی سے سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔

شہناز گل اور راگھو کا ویڈیو وائرل

اب اس ویڈیو کو انسٹا بالی ووڈ نے بھی اپنے انسٹا گرام پیج پر شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں شہناز گل فلورل آؤٹ فٹ پہنے ہوئے ہاتھ میں پھول لئے ڈانس کر رہی ہیں اور ان کے ساتھ مشہور ڈانسر راگھو جویال بھی نظرآرہے ہیں۔ اس کے علاوہ ویڈیو میں اداکار سدھارتھ نگم بھی دونوں کا ڈانس کر رہے ہیں۔ تینوں کے اس ویڈیو پراداکارہ کے فینس جم کر ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ فینس بھی اداکارہ کو سلمان خان کا مشورہ ماننے اورجلد آگے بڑھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ ستھ ہی کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ راگھو کے ساتھ نہیں بلکہ کسی اور کے ساتھ مووآن کریں۔

فینس نے شہناز اورسدھارتھ کو دیا پیار

آپ کو بتادیں کہ شہناز گل پنجابی کی مشہور گلوکارہ اور اداکارہ ہیں۔ جنہوں نے بگ باس 13 میں حصہ لیا تھا۔ جہاں سے انہیں کافی شہرت ملی۔ وہیں شو میں شہناز گل اور آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کی دوستی کو کافی پسند کیا گیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

4 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

4 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

5 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

6 hours ago