-بھارت ایکسپریس
AIMIM Chief Asaduddin Owaisi Slams Bihar CM Nitish Kumar: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے بہار کے کچھ علاقوں میں رام نومی پرہوئے تشدد سے متعلق ایک بار پھر وزیراعلیٰ نتیش کمار پر تنقید کی ہے۔ حیدرآباد میں جمعہ (7 اپریل) کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ نتیش کمار خود افطار پارٹی میں مصروف ہیں، لیکن بہار شریف جانے کے لئے ان کے پاس وقت نہیں ہے۔
دورے کی اجازت نہیں ملنے پراویسی برہم
بہار کے بہار شریف اورساسا رام میں رام نومی پرہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد پیدا ہوئے حالات سے متعلق اسدالدین اویسی بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر حملہ آور ہیں۔ اویسی نے کہا کہ نالندہ کے ڈی ایم کے کہنے پر انہیں دورہ نہیں کرنے دیا گیا، جس کی پہلے اجازت ملی تھی، لیکن پھر اسے منسوخ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں ہوئے تشدد کے سبب مسلمانوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ حادثہ کے لئے کون ذمہ دار ہے، یہ جانچ کا موضوع ہے۔
اسدالدین اویسی نے الزام لگایا کہ بہار حکومت اپنے فرائض پرعمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ تشدد متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے سے روکے جانے پر اسدالدین اویسی نے کہا، ”جب میں نے ان سے سوال کیا کہ اگر بی جے پیم کانگریس اور دیگر پارٹیوں کے لیڈران آرہے ہیں تو مجھے اجازت کیوں نہیں دی جا رہی ہے؟” اویسی نے کہا کہ وہ حالات کا جائزہ لینے کے لئے جا رہے تھے، جن کے گھر جلے ہیں، ان کے لئے کیا معاوضہ طے کیا گیا ہے؟
اویسی کو نتیش کمار بتا چکے ہیں بی جے پی کا ایجنٹ
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اسدالدین اویسی نے بہارحکومت پر تشدد کے موضوع پر نشانہ سادھا ہے، جس کے پلٹ وارمیں وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اسدالدین اویسی کو بی جے پی کا ایجنٹ قرار دیا تھا۔ نتیش کمار نے کہا تھا کہ 2017 میں جب وہ این ڈی اے سے الگ ہوئے تھے تب اسدالدین اویسی نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ انہوں نے اویسی سے ملنے سے منع کردیا تھا، اسی کے بعد سے حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بی جے پی کے فائدے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، بہار کے ساسا رام اور بہارشریف میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔ فی الحال تشدد تھم چکا ہے، لیکن انٹرنیٹ سروس 8 اپریل تک کے لئے بند ہے۔
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…
جے پی سی کا اجلاس منگل 5 نومبر کو بھی جاری رہا۔ جے پی سی…
مدنی نے کہا کہ جس طرح فرقہ پرست طاقتیں اور اقتدار میں بیٹھے کئی وزراء…
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…