قومی

Asaduddin Owaisi Attacks BJP-RSS: ہریانہ کے چرکھی کے دادری میں ہوئے ماب لنچنگ معاملہ پر برہم ہوئے اسدا لدین اویسی،بی جے پی ۔ آرایس ایس کو ٹھرایا مورد الزام

ہریانہ کے چرکھی دادری میں بیف کھانے کے شبہ میں چند فرضی گورکشکوں کی جانب سے ایک نوجوان کا قتل کر دیا گیا ۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اس معاملے کا ذکر کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی  اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو نشانہ بنایا ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ‘ایک بزرگ مسلمان کو سنگھی غنڈوں نے بے دردی سے پیٹا۔ سنگھی ہمیشہ گروہوں میں آتے ہیں، یہ لوگ صرف کمزوروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ان میں اتنی ہمت ہے کیونکہ بی جے پی حکومت ان کی اندرونی طورپر حمایت کرتی ہے۔ ہریانہ میں غنڈوں نے صابر نامی شخص کو ہلاک اور اسیر نامی شخص کو زخمی کر دیا۔

اویسی نے حکومت کو بنایا نشانہ ۔

اسد الدین اویسی نے لکھا، ‘صابر کے قتل کے معاملہ میں دو لڑکے پکڑے گئے جن کی عمر 18 سال بھی نہیں تھی۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گائے کے تحفظ کے نام پر ہونے والی دہشت گردی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ اگر کوئی حکومت ہماری جان و مال کی حفاظت نہیں کر سکتی تو ایسی حکومت کا کیا فائدہ؟ اگر ہریانہ کی بی جے پی حکومت جنید اور ناصر کے قاتلوں کو گرفتار کر لیتی تو شاید صابر کے قاتلوں کو اتنی ہمت نہ ملتی۔

مایاوتی نے کیا کہا؟

اس معاملے پر بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ‘ما ب لنچنگ کی بیماری ختم ہونے کے آثار نہیں دکھا رہی ہے۔ تازہ ترین واقعہ میں ہریانہ کے چرکھی دادری میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں ایک غریب نوجوان کو بے دردی سے مارنا انسانیت کو شرمسار کرنے والا اور قانون کی حکمرانی کو بے نقاب کرتا ہے، یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ مایاوتی نے یہ بھی کہا ہے کہ اس معاملے میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

آٹھواں ملزم گرفتار

اب اس معاملے میں آٹھویں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جسے عدالت میں پیش کر کے ایک دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ پولس اس معاملے میں تمام ملزمین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق 27 اگست کو چرکھی دادری میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں چند بد معاشوں نے دو مہاجر مزدوروں کی بے دردی سے پٹائی کی جس میں صابر ملک کی موت ہو گئی۔ صابر ملک مغربی بنگال کا ایک مہاجر تھا۔ ایک اور شخص کو بھی مارا پیٹا گیا جسے شدید چوٹیں آئیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

G20 Voice Of Global: عالمی سطح پر ’سوراج‘: گلوبل ساؤتھ کی آواز بن کر کیسے ابھرا بھارت؟ جی 20 سے وائس سربراہی اجلاس تک مکمل تجزیہ

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے ’تزویراتی خودمختاری‘ اور ’سوراج‘ کے تصور…

47 minutes ago

Trade in Local Currencies: ڈالر کا دباؤ ختم اور مقامی کرنسی میں تجارت، برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کی قیادت میں بنا نیا عالمی روڈمیپ

برکس (BRICS) کی 18ویں سربراہی کانفرنس میں، بھارت نے ایران اور متحدہ عرب امارات کے…

2 hours ago

Women Rights International Law: نصف آبادی، مکمل شناخت: کیا خواتین کو باہر رکھ کر طالبان کو جائز حکومت مانا جا سکتا ہے؟

افغانستان میں طالبان کے دور حکومت میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم، روزگار اور عوامی…

2 hours ago

Rajbhar’s Sharp Reaction: اکھلیش یادو کے بیان پر راج بھر کا سخت ردعمل، کہا -ہمت ہے تو مسلم وزیر اعلیٰ بنانے کا کریں اعلان

اکھلیش یادو کے یونیفارم سول کوڈ والے بیان پر سیاسی ہنگامہ مچا ہوا ہے، اوم…

2 hours ago

Trump 100 Percent Tariff: امریکی 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی کے بیچ بھارت کا دوٹوک پیغام، توانائی پالیسی پر نہیں بدلے گا مؤقف

اب سب کی نظریں امریکی ایوانِ نمائندگان میں ہونے والی ووٹنگ پر ہیں۔ اس کے…

2 hours ago