قومی

J&K Assembly Elections 2024: جموں و کشمیر میں راہل گاندھی 4 ستمبر کو کریں گے دو ریلیاں، ایک ریلی جموں میں اور دوسری کشمیر میں ہوگی

سری نگر: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی 4 ستمبر کو جموں و کشمیر میں دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اور شمالی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ڈورو اسمبلی حلقہ سے امیدوار غلام احمد میر نے یہ اطلاع دی۔

غلام احمد میر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس-این سی اتحاد کے امیدوار چاہتے ہیں کہ راہل گاندھی یونین ٹیریٹری میں اپنی انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں۔ میر نے کہا، ’’راہل گاندھی 4 ستمبر کو جموں و کشمیر پہنچیں گے اور یہاں وہ دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ ایک ریلی جموں میں اور دوسری ریلی وادی کشمیر میں ہوگی۔‘‘

اس سے پہلے ہفتہ کے روز کانگریس نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اپنے 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے، سی پی پی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے نام شامل ہیں۔

جموں و کشمیر میں پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔ کانگریس پارٹی نے ہفتہ کے روز پہلے مرحلے کے لیے 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری کی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کی طرف سے جاری کردہ فہرست میں جے رام رمیش، امبیکا سونی، اجے ماکن، سلمان خورشید اور کنہیا کمار کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ہماچل کے وزیر اعلی سکھوندر سنگھ سکھو، پنجاب کے سابق وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی، راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ کو بھی اس فہرست میں جگہ ملی ہے۔ معلوم ہو کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس (NC) اور کانگریس کے درمیان اتحاد ہے۔ جموں و کشمیر کی 90 سیٹوں میں سے نیشنل کانفرنس 52 سیٹوں پر اور کانگریس 31 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔

سابق وزیر اعلیٰ اور این سی کے نائب صدر عمر عبداللہ گاندربل ضلع کی اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ این سی کے بانی اور عمر عبداللہ کے دادا شیخ محمد عبداللہ نے 1975 میں اس سیٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔ نیشنل کانفرنس پہلے ہی 50 سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

2 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

3 hours ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

4 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

4 hours ago