کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ ہم اپنے وزیر اعظم سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ اسرائیل نے 40 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا، لیکن ہمارے وزیر اعظم اس ظالم کتے نیتن یاہو کو کچھ نہیں کہتے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہمارا ملک اسرائیل کو ہتھیار کیوں دے رہا ہے؟
اسد الدین اویسی نے کہا کہ فلسطین میں فلسطینیوں کے 70 فیصد مکانات تباہ ہوچکے ہیں۔ اللہ نیتن یاہو کو جہنم کا کتا بنائے گا۔ 40 ہزار سے زائد لوگ شہید ہو چکے ہیں جن میں 15 ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ ان فلسطینیوں کی آواز کوئی نہیں اٹھا رہا، ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔
اللہ اسرائیل کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گا – اویسی
اویسی نے کہا کہ فلسطینی اپنی جگہ نہیں چھوڑیں گے۔ وہ وہاں ان ظالموں سے لڑ رہے ہیں،ان پرکتنی بھی مصیبتیں آجائیں تا ہم وہ ظالم اسرائیل کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔ فلسطین کے لوگ اپنی جگہ اور اپنی مساجد کے لیے لڑ رہے ہیں۔ وہ مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے ظالموں کے خلاف نبرد آزما ہیں ۔ ایم آئی ایم کے سربراہ نے مزید کہا کہ نیتن یاہو، ظالم لوگو، تم خود تباہ ہو جاؤ گے، لیکن فلسطینیوں کو تباہ نہیں کر سکو گے۔ اللہ اسرائیل کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔
ہندوستان نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔
آپ کو بتادیں کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے تین اڈوں پر فائرنگ کی تھی جس میں اقوام متحدہ کے متعدد ملازمین زخمی ہوگئے تھے۔ہندوستانی وزارت خارجہ نے بھی ان حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بلیو لائن پر سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے پریشان ہے اور اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ 600 ہندوستانی فوجی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا حصہ ہیں اور اس وقت اسرائیل-لبنان سرحد پر 120 کلومیٹر لمبی بلیو لائن پر تعینات ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
آسام کے گوہاٹی کے پان بازار پولیس اسٹیشن میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک…
جماعت اسلامی ہند نے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی ( جے پی سی ) کی طرف سےاوقاف…
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور ریاست کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے…
دہلی اسمبلی کے انتخابات 5 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ہوں گے اور ووٹوں…
واضح رہے کہ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ صاف نہیں ہو پائی ہے،حالانکہ مقامی…
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو مودی حکومت پر حملہ بولا۔…