یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ۔ (فائل فوٹو)
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے وقف ترمیمی بل کی منظوری کے ساتھ ہی اترپردیش کی یوگی حکومت اس حوالے سے سرگرم ہو گئی ہے۔ حالاں کہ ابھی وقف ترمیمی بل کو صدر کی منظوری ملنا باقی ہے اور ابھی اس نے باضابطہ قانون کی صورت اختیار نہیں کی ہے۔ تاہم اترپردیش حکومت نے اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام ضلع مجسٹریٹس کو کہا گیا ہے کہ وہ ریاست بھر میں غیرقانونی یا متنازعہ وقف املاک کی نشان دہی کریں۔ قانون نافذ ہوتے ہی ایسی تمام زمینوں پر کارروائی کی جائے گی۔ وہیں وقف کی جائیدادوں کا ڈیجیٹل ڈیٹا تیار کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے تاکہ شفافیت برقرار رہ سکے۔
واضح رہے کہ وقف کی سب سے زیادہ زمینیں اترپردیش میں ہی ہیں اور وہاں بنیادی طور پر سنی وقف بورڈ اور شیعہ وقف بورڈ دو الگ الگ بورڈ کام کرتے ہیں۔ تاہم حکومت نے اترپردیش میں وقف کی ستّر سے اسّی فیصد زمینوں کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اترپردیش میں سنی وقف بورڈ کے پاس کل ایک لاکھ چوبیس ہزار سے زیادہ جائیدادی ہیں، تاہم حکومت کے ریکارڈ کے مطابق ان میں سے صرف 2533 جائیدادیں ہی رجسٹرڈ ہیں۔ جب کہ شیعہ وقف بورڈ کی 7785 جائیدادوں میں سے محض 430 جائیدادیں رجسٹرڈ ہیں۔ وقف بورڈ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ مسئلہ ’’داخل خارج‘‘ نہ ہونے کے سبب پیدا ہوا ہے، لیکن اس کے نتائج خطرناک ہوں گے۔
حکومت نے کہا ہے کہ وقف صرف وہ زمین جو عطیہ کی گئی ہے۔ ایسی زمینیں جو سماجی کاموں کے استعمال ہوتی ہیں یا تالاب، کھلیان وغیرہ کو بھی وقف املاک قرار دیا گیا ہے، جو کہ غلط ہے اور ہم ان کی تحقیق کریں گے۔ حکومت نے وقف کی ایسی جائیدادوں کو غیرقانونی قرار دیا ہے اور وقف ترمیمی بل کی منظوری کے ساتھ ہی ان کے خلاف کارروائی کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…