دہلی کے وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اروند کیجریوال خود کوملنے والی سرکاری سہولیات کوچھوڑیں گے۔ کیجریوال سرکاری رہائش گاہ کوکچھ ہفتے میں خالی کریں گے۔ عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ وہ کچھ ہفتے میں سرکاری رہائش گاہ کو خالی کردیں گے۔ وزیراعلیٰ کے طورپراروند کیجریوال کو بہت سی سہولیات ملی ہوئی ہیں، لیکن کل استعفیٰ دیتے ہی انہوں نے کہا کہ ساری سرکاری سہولیات چھوڑ دیں گے۔
سنجے سنگھ نے مزید کہا کہ دوسرے لیڈر چپکے رہتے ہیں، لیکن اروند کیجریوال نے کہا کہ سرکاری مکان کچھ ہفتے میں خالی کردیں گے۔ کیجریوال کی سیکورٹی سے متعلق بھی خطرہ ہے۔ ان پرحملے بھی ہوئے۔ ہم نے بھی کہا کہ یہ گھرضروری ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ میری حفاظت ایشور(خدا) کریں گے۔ میں 6 ماہ جیل میں خونخوار مجرمین کے درمیان رہا۔
اروند کیجریوال کے لئے جلد تلاش کیا جائے گا آشیانہ
اس کے ساتھ ہی سنجے سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ابھی کیجریوال کہاں رہیں گے، یہ طے نہیں ہے، لیکن جلد ہی کوئی ٹھکانہ طے کیا جائے گا۔ کیجریوال جی کا کہنا ہے کہ اب خدا ہی میری حفاظت کریں گے۔ میں گھرچھوڑوں گا۔ بی جے پی جوکررہی ہے، وہ سبھی آپ کے سامنے ہے۔ پارٹی کوختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن کیجریوال نے حوصلے سے جواب دینے کا کام کیا ہے۔ آپ سوچئے کہ اگرکیجریوال نہیں ہوں گے تودہلی کا کیا ہوگا۔ مفت تعلیم اورعلاج کون دے گا، آپ کوسوچنا ہوگا۔
سنجے سنگھ نے بی جے پی کی تنقید کی
سنجے سنگھ نے کہا کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال جی نے کل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ ان کے اس فیصلے سے دہلی کی عوام مایوس اورناراض ہے کہ ان کے وزیراعلیٰ نے ان کے لئے اتنا کام کیا، لیکن استعفیٰ دینا پڑا۔ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ اروند کیجریوال کواستعفیٰ کیوں دینا پڑا۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ گزشتہ دو سالوں سے بی جے پی اروند کیجریوال کوبدنام کررہی تھی۔ جھوٹے مقدمے لگائے گئے۔ ان کو بدعنوان بتایا۔ کوئی موٹی چمڑی کا لیڈرہوتا تواستعفیٰ نہیں دیتا، لیکن اروند کیجریوال ایماندارہیں۔
بھارت ایکسپریس–
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…