بین الاقوامی

Palestinian newborns killed by Israeli forces: فلسطین میں اب تک 710 نوزائیدہ بچوں کو شہید کرچکا ہے اسرائیل،ہزاروں ماوں پر توڑ چکا ہے مصیبتوں کا پہاڑ

غزہ میں جنگ جاری ہے، اسرائیل کی جانب سے مسلسل بمباری کی جارہی ہے اور معصوموں کی جان   جارہی ہے،اب تک چالیس ہزار سے زیادہ فلسطینی ان حملوں میں شہید ہوچکے ہیں ،حالانکہ اسرائیلی افواج کی ہلاکتیں بھی رپورٹ ہورہی ہیں ۔اسی ضمن میں آج اسرائیلی فوج نے رفح میں 4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے میں گیواتی بریگیڈ کے ڈپٹی کمپنی کمانڈر اور خاتون سمیت 4 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔دوسری جانب جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں حماس نے اسرائیلی فوج پر حملے کیے ہیں۔فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس کے حملوں میں اسرائیلی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 41 ہزار 200 ہو گئی ہے۔

وہیں دوسری جانب اسرائیل نے اب تک اپنے حملوں میں قریب 700 سے زائد نومولود بچوں کا قتل کردیا ہے۔امدادی گروپ نے غزہ میں 710 نوزائیدہ بچوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔سیو دی چلڈرن نے غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے ایک فہرست شائع کرنے پر ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ پر حملوں میں اب تک کم از کم 710 نوزائیدہ بچوں کو ہلاک کیا ہے۔

انسانی ہمدردی کی تنظیم نے ایک پر پوسٹ میں کہا کہ “کسی بھی والدین کو اپنے بچے کو کھونے کی اذیت اور دل ٹوٹنے سے نہیں گزارنا چاہئے۔ہم اس تشدد کو قبول نہیں کر سکتے جس کا فلسطینی بچوں کو معمول کے مطابق سامنا کرنا پڑتا ہے۔واضح رہے کہ نوزائد بچوں کی شہادت کی یہ تعداد حتمی نہیں ہے لیکن وزارت کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس جو اعداد وشمار ہیں ان میں 710 بچوں کی شہادت ریکارڈ ہے لیکن یہ تعداد اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Rupee jumps 56 paise to 93.91: ڈالر کے مقابلے روپے میں زبردست تیزی، 56 پیسے مضبوط ہوکر 93.91 پر بند

ڈیلروں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی بینک غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی…

27 minutes ago

Delhi AQI Today: دہلی-این سی آر میں آلودگی کی مار، گریپ-3 نافذ، اے کیو آئی 400 کے پار، ان گاڑیوں پر پابندی

محکمہ موسمیات ہند (آئی ایم ڈی) کے مطابق، ہفتہ 7 نومبر کو دہلی-این سی آر…

2 hours ago

Lucknow & Andaman Islands are symbols of courage: لکھنؤ اور انڈمان برطانوی اقتدار کے خلاف جرأت، قربانی اور حب الوطنی کی علامت: ڈاکٹر دنیش شرما

سیلولر جیل آزادی کے متوالوں پر ہونے والے ظلم، اذیت اور ان کی قربانیوں کی…

11 hours ago