Delhi Liquor Scam: دہلی راؤز ایوینیو کورٹ نے سی بی آئی معاملے میں وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کی عدالتی حراست 25 جولائی تک بڑھا دی ہے۔ ای ڈی کے ذریعہ داخل چارج شیٹ کے معاملے میں راؤزایوینیو کورٹ میں آئندہ سماعت 25 جولائی کوہوگی۔
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ نے آج ہی مبینہ شراب پالیسی گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں ضمانت دی تھی۔ حالانکہ سی بی آئی کے ذریعہ درج کیس کی وجہ سے وہ ابھی بھی جیل میں ہی رہیں گے۔ مبینہ شراب پالیسی گھوٹالے سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں سی بی آئی نے کیجریوال کو26 جون کو گرفتارکیا تھا۔ وہیں اب سی بی آئی کے معاملے میں اروند کیجریوال کی عدالتی حراست بڑھا دی گئی ہے۔
ویڈیو کانفرنسنگ سے پیش ہوئے اروند کیجریوال
اس سے پہلے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ داخل چارج شیٹ کے بعد راؤزایوینیو کورٹ کے ذریعہ داخل چارج شیٹ پر نوٹس لینے کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال ویڈیوکانفرنسنگ سے پیش ہوئے۔ عدالت نے سبھی ملزمین کا پروڈکشن وارنٹ جاری کیا تھا۔ وکیل وکرم چودھری نے کہا کہ اس معاملے میں عام آدمی پارٹی کو ملزم بناکرسمن کیا ہے۔ پارٹی کی طرف سے نیشنل سکریٹری پنکج گپتا پیش ہوں گے۔ عدالت نے چارج شیٹ اور چارج شیٹ سے منسلک دستاویزوں کی کاپی کیجریوال کے وکیلوں کودستیاب کرانے کا حکم دیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…