قومی

”پیپرلیک روکنے کے نام پرکامیڈی سرکس…‘‘ اروند کیجریوال نے ایئر فورس کے استعمال اور ٹیلی گرام پابندی پر اٹھایا سوال

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے نیٹ پیپرلیک روکنے سے متعلق اقدامات کی وجہ سے مرکزی حکومت پرحملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی گرام ایپ پرپابندی لگانے کا فیصلہ، سب سے پہلے فضائیہ کے طیارے کا استعمال، بہت حیران کرنے والا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے نیشنل کنوینراروند کیجریوال نے پوچھا، “کیا یہ اقدامات پیپرلیک کوروکنے کے لئے اپنائے جا رہے ہیں یا یہ طریقہ محض ایک کامیڈی سرکس ہے؟” انہوں نے حکومت کی پیپرلیک کوروکنے کی نیت پرسوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اگرپورا نظام بدلنا ہے توعوام کوسڑکوں پرآنا پڑے گا۔

اروند کیجریوال نے جمعرات (18 جون)  کوسوشل میڈیا ایکس پرایک ویڈیوجاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیپرلیک کوروکنے کے لیے ٹیلی گرام ایپ پرپابندی لگا دی۔ “کیا اس سے لوگوں کی ہنسی نہیں آتی؟ پہلے انہوں نے کہا کہ وہ ایئرفورس کے طیاروں کے ذریعہ کاغذ لے جائیں گے۔ اب وہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے ٹیلی گرام پرپابندی لگا دی ہے۔ کیا اس سے پیپرلیک ہونے کا سلسلہ بند ہوجائے گا؟ ان کے ارادے ناپاک معلوم ہوتے ہیں۔”

“اربوں روپئے کا کاروبارہے پیپرلیک “

اروند کیجریوال نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پیپرلیک کا کاروباراربوں روپئے کا ہے اورپیسہ اوپرتک پہنچ جاتا ہے۔ کیجریوال نے اراکین پارلیمنٹ کی ہارس ٹریڈنگ کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے حال ہی میں متعدد ٹی ایم سی ایم پی اوراراکین اسمبلی کوخریدنے کا دعویٰ کیا تھا اوراب دعویٰ کررہے ہیں کہ وہ انہیں مہاراشٹرمیں بڑے پیمانے پرخرید رہے ہیں۔ انہوں نے سنا ہے کہ وہ ہررکن اسمبلی کو50 کروڑروپئے دے رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اراکین پارلیمنٹ کوتوڑنے کے لیے پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟

آخریہ نوٹنکی کب تک: سنجے سنگھ

معاملے میں اروند کیجریوال نے سخت حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرپیپرلیک کا یہ کاروباربند کردیا تواراکین پارلیمنٹ اورایم ایل اے خریدنے کا پیسہ کہاں سے آئے گا؟ جب تک عوام مل کرسڑکوں پرنہیں اترے گی، تب تک پیپرلیک بالکل نہیں رکنے والا ہے۔ یہ پورا نظام بدلنا پڑے گا۔ دوسری جانب، عام آدمی پارٹی کے سینئرلیڈراورراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بھی کہا کہ واہ بھائی، حد ہی کردی ہے۔ کبھی ہندوستانی فضائیہ (ایئرفورس) سے پیپرپہنچانے کی بات کرتے ہو، کبھی ٹیلی گرام بند کرکے پیپرلیک ختم کرنے کی بات کرتے ہو۔ آخرکتنی نوٹنکی کروگے بھائی؟

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Employees’ Provident Fund Organisation: ای پی ایف او کا بڑا اعلان، اب 25 ہزار روپے تنخواہ والے ملازمین بھی پنشن کے دائرے میں

ملازمین کے مستقبل فنڈ (ای پی ایف) اور ایمپلائیز پنشن اسکیم (ای پی ایس) دونوں…

33 minutes ago

Union Home Minister Amit Shah: راج ماتا وجے راجے سندھیا کی یوم پیدائش پر امت شاہ کا خراجِ عقیدت

امت شاہ نے اپنے پیغام میں راج ماتا کی زندگی کے اس پہلو کو نمایاں…

2 hours ago

Adani Foundation: سون بھدر میں اڈانی فاؤنڈیشن اور آئی سی ڈی ایس نے منایا 9واں قومی غذائیت ماہ

اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…

3 hours ago

Prime Minister Narendra Modi:وزیر اعظم مودی نے نوراتری کے موقع پر لوگوں کو پیش کی مبارکباد

نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…

4 hours ago