قومی

PMEGP KVIC Subsidy Release: پی ایم مودی کی ’لوکل فار گلوبل‘ پالیسی کا کمال، کھادی کا کاروبار ریکارڈ سطح پر،اب ای-کامرس کے ذریعے دنیا فتح کرنے کی تیاری

مودی حکومت نے ملک بھر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور چھوٹے کاروباروں کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ کھادی اور دیہی صنعت کمیشن (KVIC) نے پردھان منتری روزگار سرجن پروگرام (PMEGP) کے تحت ہزاروں نئے منصوبوں کے لیے 504.68 کروڑ روپے کی مارجن منی سبسڈی جاری کی ہے، جس سے لاکھوں افراد کو روزگار ملنے کی امید ہے۔

22,259 نئے منصوبوں کو مالی مدد

ہریانہ کے ضلع بھیوانی میں منعقدہ ’’کھادی روزگار اتسو‘‘ کے دوران وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی اور KVIC کے چیئرمین منوج گوئل کی موجودگی میں PMEGP کے تحت 22,259 نئی اکائیوں کو آن لائن مارجن منی سبسڈی فراہم کی گئی۔اس اقدام کے لیے مختلف بینکوں نے تقریباً 1,485 کروڑ روپے کے قرضے منظور کیے ہیں، جن کے ذریعے ملک بھر میں تقریباً 2.44 لاکھ نئے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا اندازہ ہے۔ اس کے علاوہ سات ریاستوں کے 972 کاریگروں کو جدید مشینیں اور ٹول کٹس بھی فراہم کی گئیں تاکہ ان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو سکے۔

کھادی شعبے کا کاروبار ریکارڈ سطح پر

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے KVIC کے چیئرمین منوج گوئل نے کہا کہ کھادی اور دیہی صنعت کے شعبے نے حالیہ برسوں میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔ ان کے مطابق اس شعبے کی مجموعی پیداوار 1.25 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ کاروبار نے 1.87 لاکھ کروڑ روپے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کھادی اور دیہی صنعت کا شعبہ اس وقت ملک بھر میں 2.04 کروڑ افراد کو روزگار فراہم کر رہا ہے، جو دیہی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

خواتین کی بڑی شراکت

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے کھادی کو سودیشی تحریک کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے کھادی اداروں میں کام کرنے والے تقریباً 80 فیصد کاریگر خواتین ہیں، جو خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک نمایاں مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھادی مصنوعات کو ای-کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے عالمی منڈیوں تک پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ مقامی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر نئی شناخت مل سکے اور دیہی صنعتوں کی آمدنی میں مزید اضافہ ہو۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

A Vision for Mumbai’s Future Gateway: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر، 60 سال پرانی عمارت کی جگہ بنے گا جدید ’گیٹ وے‘

دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…

7 hours ago

TB Mukt Bharat: انڈمان و نکوبار سے ’ٹی بی مکت بھارت‘ مہم کا آغاز، ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما نے افسران و ملازمین کو دلایا عہد

انڈمان و نکوبار جزائر کی انتظامیہ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ مرکز کے زیر…

8 hours ago