وزیراعلیٰ عہدہ چھوڑنے کی وجہ سے دہلی اسمبلی میں اروند کیجریوال کی سیٹ بدل گئی ہے۔ پہلے اروند کیجریوال کی سیٹ نمبرایک تھی۔ اب 41 نمبر سیٹ پر بیٹھیں گے۔ جبکہ وزیرسے وزیراعلیٰ بنیں آتشی پہلے 19 نمبرسیٹ پربیٹھتی تھیں، اب ایک نمبرسیٹ پربیٹھیں گی۔
نائب وزیراعلیٰ کے طورپرمنیش سسودیا پہلے اروند کیجریوال کے ٹھیک برابرمیں سیٹ نمبر2 پربیٹھتے تھے۔ اب بھی کیجریوال کے ساتھ رہیں گے اور سیٹ نمبر 40 پربیٹھیں گے۔ وزیراعلیٰ آتشی کے برابر میں سیٹ نمبر 2 پر سوربھ بھاردواج بیٹھیں گے۔
اسمبلی کو خطاب کریں گے اروند کیجریوال
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینراروند کیجریوال آج (26 ستمبر) شام اسمبلی کو خطاب کرنے والے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، وہ شام 4 بجے ایوان کوخطاب کریں گے۔ استعفیٰ کے بعد پہلی بار وہ ایوان میں اپنی بات رکھنے جا رہے ہیں۔
بی جے پی نے کیا کیگ رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ
واضح رہے کہ دہلی میں دوروزہ اسمبلی کا سیشن ہنگامے کے ساتھ شروع ہوا۔ اس دوران بی جے پی اورعام آدمی پارٹی کے لیڈرایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی 15 منٹ کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔ ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے بعد اسپیکررام نواس گوئل نے ان لیڈران کے نام کی فہرست بنائی، جنہیں موضوع اٹھانے تھے، جس پر بی جے پی کے لیڈران نے اعتراض کرتے ہوئے کہ کہ ان کے بھی موضوع اٹھائے جائیں۔
بھارت ایکسپریس–
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…