بھارت ایکسپریس–
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال 156 دنوں کے بعد تہاڑجیل سے رہا ہوگئے۔ ڈھول تاشوں کے ساتھ وزیراعلیٰ کا تہاڑجیل کے باہرزبردست استقبال کیا گیا ہے۔ تہاڑجیل کے باہرپارٹی کے بڑے لیڈران نے وزیراعلیٰ کو ریسیو کیا۔ اس دوران وزیراعلیٰ کی اہلیہ سنیتا کیجریوال اوران کی بیٹی بھی موجود رہیں۔ تہاڑجیل سے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال روڈ شوکرتے ہوئے اپنے گھرجا رہے ہیں۔ اس سے کیجریوال کی رہائی کے بعد آتش بازی بھی کی گئی۔ پارٹی کے کارکنان نعرے بازی کرتے رہے اورجم کرخوشی منائی۔
کیجریوال نے کہا کہ سچائی کی جیت ہوئی
جیل سے باہرآتے ہی اروند کیجریوال نے کہا کہ لوگوں کی دعاؤں کی وجہ سے میں جیل سے باہر آیا ہوں۔ میرا حوصلہ 100 گنا مزید بڑھ گیا ہے۔ ملک مخالف طاقتوں سے لڑتا رہوں گا۔ تہاڑ جیل سے باہرآنے کے بعد انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ سازش پر سچائی کی جیت ہے۔ خدا (بھگوان) کا بہت بہت شکریہ۔ زندگی بھرلڑا ہوں، آگے بھی لڑتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جیل کی سلاخیں کیجریوال کے حوصلے کمزورنہیں کرسکتیں۔ جیسے اوپر والے نے مجھے راستہ دکھایا، ویسا ہی کرتے رہیں۔ جوملک مخالف طاقتیں ملک کو کمزور کرنے کا کام کررہے ہیں۔ زندگی بھرمیں ان کے خلاف لڑتا رہا ہوں اورلڑتا رہوں گا۔
سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کو جمعہ کی صبح 10 لاکھ کے مچلکہ پرمستقل ضمانت دی ہے۔ ای ڈی معاملے میں سپریم کورٹ سے اروند کیجریوال کو پہلے ہی عبوری ضمانت مل چکی ہے۔ شراب پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کوای ڈی نے اسی سال 21 مارچ اورسی بی آئی نے 26 جون کوگرفتارکیا تھا۔
بھارت ایکسپریس–
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…