قومی

Arvind Kejriwal on PM Modi: کیجریوال نے امت شاہ اور یوگی آدتیہ ناتھ سے متعلق کردی یہ بڑی پیشین گوئی، کہا- اگلے سال ریٹائر ہوجائیں گے پی ایم مودی

جیل سے ضمانت ملنے کے بعد انتخابی تشہیرکے لئے باہرآئے اروند کیجریوال نے پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے اس دوران کہا کہ امید نہیں تھی کہ الیکشن کے درمیان جیل سے باہر آؤں گا۔ ہنومان جی کی بڑی مہربانی ہے، تبھی آپ کے درمیان آیا ہوں، کرشمہ ہوا ہے، دہلی کی عوام کا بہت بڑا شکریہ۔ انہوں نے کہا کہ جیل سے میں سیدھا آپ کے بیچ میں آیا ہوں۔ میں اور میری اہلیہ ابھی ہنومان مندرگئے تھے اوردرشن کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کو کچلنے میں وزیراعظم مودی نے کوئی کسرنہیں چھوڑی۔

 

اروند کیجریوال نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی، امت شاہ کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں۔ مودی جی امت شاہ کے لئے ووٹ مانگ رہے ہں۔ جو مودی جی کے نام پرووٹ دے رہے ہیں، وہ یہ سوچ لیں کہ وہ امت شاہ کے نام پرووٹ دے رہے ہیں؟ کیجریوال نے کہا کہ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ نریندر مودی وزیراعظم ہوں گے، لیکن نہیں۔ مودی آئندہ سال 75 سال کے ہورہے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے بی جے پی کے اندرخود اصول بنایا ہے کہ 75 سال ہونے پرریٹائرکیا جائے گا۔ پہلے لال کرشن اڈوانی کو ریٹائرکیا اور پھر مرلی منوہرجوشی کو ریٹائر کیا۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے کہا کہ یہ لوگ سوال کرتے ہیں کہ انڈیا الائنس کا وزیراعظم کون ہوگا؟ میرا بی جے سے پی سے سوال ہے کہ آپ کا وزیراعظم کون ہوگا، کیونکہ نریندر مودی اگلے سال 17 ستمبرکو 75 سال کے ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے 2014 میں خود اصول بنایا کہ بی جے پی کے اندر75 سال کی عمر والوں کوریٹائرکردیا جائے گا۔ آئندہ سال 17 ستمبر کو وزیراعظم مودی ریٹائرہونے والے ہیں۔ ایسے میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو آئندہ دو مہینے میں یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو نمٹا دیا جائے گا۔ پھر اس کے بعد وزیراعظم مودی کے سب سے خاص امت شاہ کو وزیراعظم بنایا جائے گا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

7 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

38 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago