قومی

Arvind Kejriwal Judicial Custody Extended: اروند کیجریوال کی عدالتی حراست 3 جولائی تک بڑھائی گئی

نئی دہلی: دہلی کی راؤزایوینیوکورٹ نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عدالتی حراست 3 جولائی تک بڑھا دی ہے۔ اس طرح سے اروندکیجریوال کوابھی جیل میں رہنا ہوگا۔ ساتھ ہی شراب پالیسی معاملے میں ملزمین ونود چوہان کی حراست بھی بڑھا دی گئی ہے۔ دونوں کی حراست کی مدت ختم ہونے پرانہیں بدھ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

دہلی شراب پالیسی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ونود چوہان کوبی آرایس لیڈرکے کویتا کے پی اے کے ذریعہ 25 کروڑ روپئے ملے تھے۔ اسے گوا الیکشن کے لئے ابھیشیک بوئن پلّی کے ذریعہ پیسہ ملا تھا۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ اس ماہ کے آخر میں ونود چوہان کے خلاف شکایت درج کرائی جائے گی۔ ونود کومئی میں گرفتارکیا گیا تھا۔

اسی ماہ اروند کیجریوال نے کیا ہے سرینڈر

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو شراب پالیسی معاملے میں 21 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے انہیں مئی کے مہینے میں 21 دنوں کے لئے عبوری ضمانت دے دی تھی۔ کیجریوال نے صحت کی بنیاد پر ضمانت کی مدت سات دن بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن انہیں ضمانت نہیں مل پائی۔ عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد 2 جون کو انہوں نے تہاڑجیل میں سرینڈرکردیا تھا۔

عدالتی تحویل کا جوازنہیں: وکیل
لائیولاء کے مطابق، “اروند کیجریوال کی جانب سے سینئر وکیل وویک جین پیش ہوئے۔ عدالت نے اروند کیجریوال سے پوچھا کہ کیا وہ کچھ کہنا چاہتے ہیں۔ اس پروزیراعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ میں کچھ کہنا نہیں چاہتا۔ میرے وکیل موجود ہیں۔” اس کے بعد ان کے وکیل وویک جین نے کہا، “عدالتی حراست کوجواز بخشنے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ ہم عدالتی حراست کی مخالفت کرتے ہیں۔ گرفتاری کو پہلے ہی چیلنج کیا جاچکا ہے اور وہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔”

Nisar Ahmad

Recent Posts

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

3 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

46 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

2 hours ago