بھارت ایکسپریس۔
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو عدالت سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کیجریوال کی ضمانت عرضی پر راؤز ایوینیو کورٹ میں سماعت مکمل ہوگئی ہے۔ عدالت نے عبوری ضمانت پر فیصلہ 5 جون کے لئے محفوظ رکھ لیا ہے۔ عدالت نے اس فیصلے کے بعد یہ طے ہوگئی ہے کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو کل سرینڈر کرنا ہی ہوگا۔
اس سے پہلے ای ڈی نے کہا تھا کہ ہم نے اپنا جواب داخل کردیا ہے۔ وہیں، اروند کیجریوال کے وکیل این ہری ہرن کورٹ میں موجود ہیں۔ ایس جی تشارمہتا بھی ویڈیوکانفرنسنگ سے ہی جڑے ہیں۔ اروند کیجریوال نے سرینڈر کی ڈیڈ لائن سے صرف تین دن پہلے راؤز ایوینیو کورٹ میں ضمانت عرضی داخل کی تھی۔ اس دوران ای ڈی کے وکیل نے کیجریوال کی ضمانت کی مخالفت کی۔
کیجریوال عدالت کو کر رہے ہیں گمراہ: سالسٹرجنرل
ایڈیشنل سالسٹر جنرل راجونے بحث کی شروعات کی۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت صرف انتخابی تشہیر کے لئے ملی تھی۔ انہیں 2 جون کوسرینڈرکرنا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے گزشتہ حکم میں کہیں بھی نہیں کہا کہ اروند کیجریوال اپنی عبوری ضمانت بڑھانے سے متعلق عرضی داخل کرسکتے ہیں۔ سالسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ کیجریوال عدالت کو گمراہ کر رہے ہیں۔ عدالت کے سامنے حقائق چھپا رہے ہیں۔ سالسٹرجنرل نے کہا کہ کیا یہ عدالت سپریم کورٹ کے فیصلے کو موڈیفائی کرسکتی ہے۔ میری جانکاری کے مطابق، نہیں، صرف سپریم کورٹ ہی کرسکتا ہے۔ تشار مہتا نے کہا کہ اروند کیجریوال میڈیکل ٹسٹ کرانے کے بجائے مسلسل ریلیا کر رہے تھے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ بیمارنہیں ہیں۔ 7 کلو گرام وزن کم ہونے کا دعویٰ غلط ہے بلکہ اروند کیجریوال کا وزن ایک کلو بڑھ گیا تھا۔
ایڈیشنل سالسٹر جنرل نے ضمانت کی مخالفت میں دی یہ بڑی دلیل
ایڈیشنل سالسٹر جنرل راجو نے کہا کہ جہاں تک مستقل ضمانت کا سوال رہا تو انہیں حراست میں ہونا چاہئے۔ آج کی تاریخ میں وہ حراست میں نہیں ہے۔ کیجریوال کوعبوری ضمانت اس لئے ملی ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے انہیں ضمانت دی تھی۔ وہ یہاں سپریم کورٹ کے حکم کے ایکسٹینشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کیجریوال کو عبوری ضمانت راؤز ایوینیو کورٹ سے نہیں ملی ہے، وہ سپریم کورٹ سے ملی ہے تو اس عدالت سے عبوری ضمانت بڑھانے کا مطالبہ کیسے کرسکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…