لوک سبھا انتخابات کے ساتویں مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے اور اتر پردیش میں ساتویں مرحلے کے تحت 13 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ادھر سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ وزیر اعظم مودی عوام کی طرف پشت کر کے بیٹھے ہیں، یعنی عوام کی طرف سے منھ موڑ لیا ہے۔ اکلھیش یادونے کہا کہ این ڈی اے 140 سے زیادہ سیٹیں نہیں جیتیں گی۔ اکھلیش یادو نے یہ بھی دعوی کیا کہ حزب اختلاف کا متحدہ محاذ’’انڈیا اتحاد’’400 سے زیادہ سیٹیں جتینے میں کامیاب ہوگا۔
ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں مخلوط حکومت بننے جا رہی ہے۔ اکھلیش نے کہا کہ جو کچھ آپ لوگ کرتے ہیں وہ ہونے والا نہیں ہے، جو ہونے والا ہے وہ اب ہے۔ لیکن آپ لوگ افسران پر نفسیاتی دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود سوچیں جو لوگ سمندر کی طرف منہ کر کے بیٹھے ہیں سچ یہ ہے کہ انہوں نے عوام کی طرف منہ موڑ لیا ہے۔ اس بار عوام بھی ان کے خلاف کھڑی ہو گئی ہے۔
ساتویں مرحلے کے حوالے سے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے ووٹروں سے ووٹ دینے کی اپیل بھی کی۔ اکھلیش یادو نے ٹویٹر پر لکھا – “2024 کے تاریخی لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کے تمام ووٹروں سے اپیل ہے کہ وہ آئین کے ذریعہ آپ کو دیئے گئے حقوق کا اچھا استعمال کریں اور اپنے فرض کو پورا کرتے ہوئے ووٹ ڈالیں۔ ایک شہری ہونے کے ناطے آپ کا ایک ووٹ آپ کی پوری زندگی بدلنے کی طاقت رکھتا ہے، اس لیے ووٹ دیں اور نئے مستقبل کی تعمیر میں ہمارا ساتھ دیں۔
آپ کو بتا دیں کہ ساتویں مرحلے میں اتر پردیش کے 11 اضلاع کی 13 لوک سبھا سیٹوں اور ایک اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ یوپی کی مہاراج گنج، گورکھپور، کشی نگر، دیوریا، بانسگاؤں ، گھوسی، سلیم پور، بلیا، غازی پور، چندولی، وارانسی، مرزا پور، رابرٹس گنج (محفوظ) لوک سبھا سیٹوں اور دودھی اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…
حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…
اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…
سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو…