بھارت ایکسپریس۔
قومی دارلحکومت دہلی میں جی 20 سمٹ کا آغاز ہونے جارہا ہے ،جی 20 ممالک کے سربراہان دہلی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، مذکورہ سمٹ کے لئے پوری دہلی کو رنگ برنگی روشنیوں اور مختلف اقسام کی تصاویر( پینٹنگ) سے مزین کیا گیا ہے،دہلی کے مختلف مقامات پرسکیوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جی 20سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر بھارتی حکومت سے اپنی معذرت کا اظہار کیا تھا، اسی لیے لاوروف کو روس کی نمائندگی کے لیے بھیجا گیا ہے۔
عمان کے وزیر اعظم اور سلطان دہلی پہنچے
عمان کے وزیر اعظم اور سلطان ہیثم بن طارق السعید جی20سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دہلی پہنچ گئے ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت اشونی کمار چوبے نے ان کا استقبال کیا۔
جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا دہلی پہنچے
جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا جی20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دہلی پہنچ گئے ہیں۔ دہلی پہنچنے پر ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
امیتابھ کانت نے جی20 میں افریقی یونین کی شمولیت پر کہی یہ بات
جی 20 میں افریقی یونین کی شمولیت پر امیتابھ کانت نے کہا کہ “وزیراعظم، جو گلوبل ساؤتھ میں بہت زیادہ یقین رکھتے ہیں، نے تمام لیڈروں کو خط لکھا تھا اور اس کا بہت مثبت جواب ملا اور اسے رسمی شکل دی گئی۔
بھارت ایکسپریس۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…