گیان واپی مسجد احاطہ میں آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) سروے کا کام جاری ہے۔ احاطے کے کئی حصوں میں ابھی تب سروے باقی ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ جبکہ سروے کے لئے دیا گیا وقت ختم ہوچکا ہے۔ ایسے میں اے ایس آئی کی طرف سے 8 ہفتے کا اضافی وقت مانگا گیا تھا۔ عدالت نے اس کی رضامندی دے دی ہے اور اب آئندہ 8 ہفتے تک سروے کی کارروائی جاری رہے گی۔
منگل کے روز ضلع جج عدالت میں سروے کی میعاد کو بڑھانے والی عرضی پر سماعت کی گئی تھی۔ حالانکہ اس کے پہلے مسلم فریق نے عدالت میں اعتراض داخل کرتے ہوئے سروے کی میعاد کوآگے نہ بڑھائے جانے سے متعلق اپیل کی تھی۔ مسلم فریق نے یہ الزام لگایا تھا کہ اے ایس آئی کا سروے صرف وہاں موجود اسٹرکچر کی جانچ پڑتال اور دیگر چیزوں سے متعلق ہے، لیکن سروے بغیر اجازت کے کھدائی کرکے کی جارہی ہے۔ ملبے کو بھی ہٹایا جا رہا ہے۔ یہ مناسب نہیں ہے۔
سروے کی میعاد 2 ستمبر کو ہوگئی تھی مکمل
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 21 جولائی کو وارانسی کی عدالت کی طرف سے سروے کا حکم دیا گیا تھا، جس کے بعد 24 جولائی کو صبح 7 بجے سروے کی شروعات ہونے کے بعد دوپہر 12 بجے تک ہی سروے کا کام چلا تھا۔ سپریم کورٹ نے اس پر روک لگا دی تھی۔ پریاگ راج (الہ آباد) ہائی کورٹ میں اس معاملے کی سماعت ہوئی اور 3 اگست کو عدالت نے سروے جاری رکھنے کا حکم دیا۔ 4 اگست سے سروے شروع ہوا اور عدالت سے 3 سے 4 ہفتے کا اضافی وقت مانگا۔ 4 اگست کو ہی رپورٹ فائل کرنے کا حکم پہلے عدالت نے دیا تھا۔ 4 ہفتے کا وقت 2 ستمبر کو مکمل ہوچکا ہے۔ اس کے بعد عدالت نے وقت بڑھائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے 8 ہفتے کا اضافی وقت مانگا تھا۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…