-بھارت ایکسپریس
Army Chief Manoj Pandey: آرمی ڈے سے پہلے آرمی چیف جنرل منوج پانڈے (General Manoj Pandey) نے قومی دارالحکومت دہلی میں سالانہ پریس کانفرنس کو خطاب کیا۔ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں شمال سرحد پرصورتحال کو کنٹرول میں بتایا۔ انہوں نے کہا، چین سے فوج اورسفارتی سطح پرمسلسل بات چیت مسلسل ہو رہی ہے۔ صورتحال بالکل کنٹرول میں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے زور دے کرکہا کہ ہندوستان کی فوج ہرمشکل حالات سے نمٹنے کے لئے تیار بھی بیٹھی ہے۔
جنرل منوج پانڈے نے مزید کہا کہ شمالی سرحد پرحالات اس وقت بالکل مستحکم ہیں، حالانکہ غیرمتوقع ہے۔ انہوں نے بتایا، چین کے ساتھ ہوئی بات چیت میں 7 میں سے 5 موضوعات کا حل نکالا گیا ہے۔ ہم نے فوج اور سفارتی دونوں سطح پر بات کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔ کسی بھی غیرمتوقع صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمارے پاس مناسب ذخیرہ ہے۔
جموں وکشمیر میں سیز فائر پرآرمی چیف نے کیا کہا؟
اس کے علاوہ جموں وکشمیرمیں ہوئی سیزفائرسے متعلق منوج پانڈے نے کہا، یہاں بھی صورتحال بالکل کنٹرول میں ہے۔ حالانکہ سرحد پار سے دہشت گردی کو مکمل حمایت مل رہی ہے اور اس کے باوجود پُرتشدد حادثات میں بھاری کمی درج ہوئی ہے۔ منوج پانڈے نے مشرق کی بیشتر ریاستوں میں امن وامان ہونے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی سرگرمیوں اور ترقی کی پہل کے اچھے نتائج ملے ہیں۔
پاکستان پر سخت نکتہ چینی
راجوری حادثہ پر پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جنرل منوج پانڈے نے کہا، ہمارے دشمن ٹارگیٹ کلنگ کررہے ہیں۔ پیر پنجال رینج کے جنوب میں اقلیتوں کے خلاف ٹارگیٹ کلنگ ہو رہی ہے۔ پیر پنجال کے جنوب یعنی جموں علاقے اور بین الاقوامی سرحد پردراندازی کی کوشش زیادہ ہو رہی ہے۔ ڈرون کی دراندازی کو بی ایس ایف اور فوج دونوں مل کر روک رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا، جیمرس خریدے گئے ہین، جن کا نتیجہ اچھا ملا ہے۔
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…