Auto Driver Attacked By Bulls Video: کہا جاتا ہے کہ جانوروں کی لڑائی میں کبھی بیچ بچاؤ نہیں کرناچاہیے، باقی آپ خود سمجھدار ہیں، آپ وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو دیکھ کر دیکھ کر حیران رہ جائیں گئے۔ غصے سے بھرے دونوں سانڈ اپنے نتھ پھولائے ہوئےایک دوسرے سے لڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس دوران ایک آٹو ڈرائیور لڑائی ختم کرنے کے لیے ان دونوں سانڈوں کے درمیان اپنا آٹو لے کر بیچ بچاؤ کے پہنچ جاتا ہے۔ آگے کیا ہوتا ہے ویڈیو میں دیکھ کر آپ کے ضرور کانپ اٹھیں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دو سانڈ سڑک کے بیچوں بیچ لڑتے ہوئے نظرآ رہے ہیں۔ یہ لڑائی دیکھتے دیکتھے کافی خوف ناک شکل اخیتار کرلیتی ہے اور وہاں موجود لوگ بھی ان دو سانڈ کی لڑائی کو ختم کرنے کی ہمت نہیں کر پارہے ہیں۔ اسی دوران ایک آٹو سوار ان دونوں سانڈ کے درمیان سے اپنا آٹو نکالنے کی کوشش کرنے لگتا ہے، تاکہ سانڈوں کے درمیان لڑائی ختم ہو جائے، لیکن لڑائی ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ جاتی ہے۔ اس ویڈیو میں آپ دیکھیں گے کہ غصے سے بھرے ہوئے سانڈ آٹو کو الٹا کر دیتے ہیں۔ اس دوران وہاں موجود لوگ آٹو کو سیدھا کرتے اورآٹو ڈرائیور کو باہر نکالتےکی کوشش کرنے لگتے ہیں۔
2 روز قبل شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 17 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جب کہ 68 ہزار سے زائد لوگ اس ویڈیو کو پسند کر چکے ہیں۔ ویڈیو کو دیکھنے والے لوگ اس پر مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا، ‘غریب رکشہ والا ہیرو بننے گیا تھا۔’ ایک اور یوزر نے لکھا، ‘دو لوگوں کے درمیان پچر لگانے والے کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔’ تیسرے یوزرنے لکھا، ‘جب سواری نہیں بیٹھنا چاہتی تو پھر آپ اسے کیوں مجبور کر رہے ہیں؟’
بھارت ایکسپریس
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…