قومی

Five Maoists including a woman were arrested in Ballia: یوپی میں اے ٹی ایس کی ٹیم کو ملی بڑی کامیابی، بلیا میں ایک خاتون سمیت پانچ ماؤنوازوں کو کیا گرفتار

بلیا: اترپردیش پولیس کے انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) نے بلیا ضلع کے سہتوار تھانہ علاقے سے ایک خاتون نکسل سمیت پانچ نکسلیوں کو گرفتار کیا ہے۔ اتر پردیش پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) وارانسی برانچ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 15 اگست کو ضلع کے سہتوار تھانہ علاقے کے تحت آنے والے بسنت پور گاؤں کے قریب سے خاتون نکسلائٹس تارا دیوی عرف منجو عرف منیشا، للو رام عرف ارون، ستیہ پرکاش ورما، رام مورت اور ونود ساہنی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس پی نے کی گرفتاری کی تصدیق

بلیا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس آنند نے جمعرات کے روز ماؤنوازوں کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ بیان میں کہا گیا کہ اطلاع ملی تھی کہ نکسلائیٹ بہار اور جھارکھنڈ کے سرحدی اضلاع میں نکسلی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے نئے ممبروں کی بھرتی اور نکسلی نظریات کا پرچار کرنے کے لیے ایک خفیہ میٹنگ کر رہے تھے، تب انھیں گرفتار کر لیا گیا۔

بلیا ضلع کے ہیں تمام نکسلائیٹ

تمام نکسلائیٹ بلیا ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں کے رہنے والے ہیں۔ اے ٹی ایس نے ان کے پاس سے بڑی مقدار میں نکسلی لٹریچر، پمفلٹ، ہاتھ سے لکھے ہوئے پیغامات، الیکٹرانک آلات اور ہتھیار برآمد کیے ہیں۔ بلیا ضلع سے پانچ ماؤنوازوں کی گرفتاری کے بعد بلیا پولس چوکس ہوگئی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس آنند نے کہا کہ پولس ضلع میں نکسلی سرگرمیوں کو لے کر چوکنا ہے اور تحقیقاتی ایجنسی سے ملی اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کر رہی ہے۔

ملزم کو ریمانڈ پر لینے کی تیاری

اے ٹی ایس کا کہنا ہے کہ ان کے ذریعہ مسلح بغاوت برپا کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ اے ٹی ایس تنظیم کے کچھ دیگر ارکان کی بھی تلاش میں ہے۔ ملزمان سے سات موبائل فون، لیپ ٹاپ، کالعدم تنظیم سے متعلق لٹریچر، دستاویزات، پمفلٹس، ایک نائن ایم ایم پستول، دو کارتوس اور دس ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں، جن کی بنیاد پر مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملزمان کو پولیس ریمانڈ پر لینے کی تیاریاں جاری ہیں۔

سونپی گئی تھیں مختلف ذمہ داریاں

اے ٹی ایس کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔ ستیہ پرکاش پڑھا لکھا ہے۔ اسے کسانوں کے لیے ایک تنظیم بنانے، اس کی آڑ میں میٹنگیں کرنے اور لوگوں میں پمفلٹ کے ذریعے نکسلائی نظریات کو فروغ دینے کا کام سونپا گیا تھا۔ وہ ایک پرتشدد تحریک شروع کرنے کے لیے کام کر رہا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

5 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

5 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

6 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

6 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

6 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

7 hours ago