ہندوستان کی جنگ آزادی کے ایک اہم ہیرو خودی رام بوس کو ان کے یومِ شہادت کے موقع پر ملک بھر میں خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے خودی رام بوس کی قربانی کو بھارت کی انقلابی تاریخ کا سنہرا باب قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر امت شاہ نے لکھا کہ ’’بے مثال جرأت اور انقلابی شعور کی علامت خودی رام بوس جی کو ان کے یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ جب ’وندے ماترم‘ کہنا بھی غداری سمجھا جاتا تھا، ایسے وقت میں صرف 18 سال کی عمر میں خودی رام بوس کی بہادری نے برطانوی حکومت کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی تھیں۔ ان کی بے خوفی، حب الوطنی اور قربانی آنے والی نسلوں کو مادر وطن کے لیے سب کچھ قربان کرنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔‘‘
واضح رہے کہ خودی رام بوس کا شمار تحریکِ آزادی کے اُن نوجوان مجاہدین میں ہوتا ہے جنھوں نے اپنی کم عمری کے باوجود انگریز سامراج کے خلاف ناقابلِ تسخیر جرأت و ہمت کا مظاہرہ کیا۔ وہ صرف 18 برس کی عمر میں انگریزوں کے خلاف بغاوت کے جرم میں پھانسی چڑھا دیے گئے۔ ان کا شمار بھارت کے سب سے کم عمر شہیدوں میں ہوتا ہے، جنھوں نے ’’وندے ماترم‘‘ جیسے نعرے کو انقلاب کا استعارہ بنایا۔ خودی رام بوس نے 1908 میں ایک انگریز جج پر بم حملے میں حصہ لیا تھا، جس کے بعد انھیں گرفتار کر کے سزائے موت دی گئی۔ ان کی شہادت نے نہ صرف انقلابی تحریک کو تقویت دی بلکہ نوجوان نسل کو بھی قربانی کے جذبے سے سرشار کر دیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر…
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…
کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملے وزیر اعلیٰ، بین ریاستی…
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وائس چانسلر کی علمی تحریروں اور…
1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…