رکن پارلیمنٹ ششی تھرور۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرورنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک پوسٹ شیئرکرکے الیکشن کمیشن پرسوال اٹھایا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ آج انڈیا بلاک کے اراکین پارلیمنٹ کے احتجاج میں ہم سب پوچھ رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن راہل گاندھی کے سنجیدہ سوالات کا سنجیدہ جواب کیوں نہیں دے سکا؟ حلف اورحلف نامہ جیسی رسمی کارروائیوں پراصرار کرنے کے بجائے۔
رکن پارلیمنٹ ششی تھرورنے مزید لکھا کہ الیکشن کمیشن کے مفاد میں یہ ضروری ہے کہ وہ انتخابی عمل کی ایمانداری اورساکھ کو لے کر ووٹروں کے ذہن میں پیدا ہونے والے شکوک وشبہات کو دورکرے اورنشاندہی کی گئی کوتاہیوں کوآسانی سے دورکیا جا سکتا ہے اوراس کے ساتھ ایسے جوابات بھی دیئے جا سکتے ہیں، جس سے ووٹنگ لسٹ میں دھاندلی کے خدشات دورہوسکتے ہیں۔ ملک واقعی ان سوالات کے جوابات کا مستحق ہے۔
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر…
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…
کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملے وزیر اعلیٰ، بین ریاستی…
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وائس چانسلر کی علمی تحریروں اور…
1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…