قومی

MEA on Pakistan Army Chief’s remarks: بھارتی وزارت خارجہ کا پاکستانی آرمی چیف کے بیانات پر شدید احتجاج، پاکستان کا ’’ایٹمی دھمکی دینا‘‘ غیرذمہ دارانہ اور خطرناک

نئی دہلی — بھارتی وزار خارجہ (MEA) نے پیر کے روز ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے امریکہ میں دیے گئے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک قرار دیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایٹمی دھمکی دینا پاکستان کا معمول بن گیا ہے، بین الاقوامی برادری خود اندازہ لگا سکتی ہے کہ ایسے بیانات میں کس قدر غیر سنجیدگی اور ایٹمی کمانڈ و کنٹرول کے حوالے سے خدشات موجود ہیں، خصوصاً اس ملک میں جہاں فوج دہشت گرد گروہوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ ترجمان نے افسوس کا اظہار کیا کہ یہ بیانات ایک دوست ملک کی سرزمین سے دیے گئے۔ وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ بھارت کسی بھی ایٹمی بلیک میل کے آگے جھکنے والا نہیں اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ضروری قدم اٹھاتا رہے گا۔

عاصم منیر کی دھمکی

امریکی دورے کے دوران جنرل عاصم منیر نے ایک بار پھر بھارت کو دھمکایا کہ اگر پاکستان کو وجودی خطرہ لاحق ہوا تو وہ خطے کو ایٹمی جنگ میں دھکیل سکتا ہے، جس سے تقریباً نصف دنیا متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے دریائے سندھ پر ڈیم بنانے کی کوشش کی تو پاکستان اسے ’’ہر قیمت پر‘‘ روکے گا۔

کشمیر کو ’شہ رگ‘ قرار دینے کا دعویٰ

عاصم منیر نے کشمیری معاملے کو پاکستان کی ’’شہ رگ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی حل طلب مسئلہ ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق عاصم مینر نے کہا ’’ہم بھارت کا ڈیم بنانے کا انتظار کریں گے، پھر اسے تباہ کر دیں گے۔‘‘

واشنگٹن میں سخت لہجہ

واشنگٹن میں ایک تقریب کے دوران عاصم منیر نے کہا کہ دریائے سندھ ’’بھارت کی خاندانی جائیداد نہیں‘‘ اور پاکستان کے پاس بھارتی منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے وسائل کی کمی نہیں۔

امریکی فوجی قیادت سے ملاقاتیں

امریکہ میں قیام کے دوران پاکستانی آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے تبادلۂ کمانڈ کی تقریب میں شرکت کی اور امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سمیت کئی ممالک کے فوجی سربراہان سے ملاقات کی۔ عاصم منیر نے جنرل کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور پاکستان کو علاقائی سلامتی میں کلیدی کردار ادا کرنے والا ملک قرار دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

8 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

8 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

8 hours ago