قومی

Amit Shah pays tribute to Guru Harkishan Sahib: آٹھویں سکھ گرو، گرو ہرکشن صاحب کے ’پرکاش پرو‘ پر امت شاہ نے پیش کیا خراج عقیدت، کہا-انھوں نے برائیوں کے خاتمے کے لیے وقف کر دی تھی اپنی زندگی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سکھ مت کے آٹھویں گرو، شری گرو ہرکشن صاحب کے پرکاش پرو کے موقع پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں امت شاہ نے کہا کہ گرو ہرکشن صاحب نے کم عمری میں ہی گرو گدی سنبھال کر علم، رحم اور خدمت کے جذبے سے سکھ مذہب کو عوامی فلاح و بہبود کی علامت بنادیا۔

وزیر داخلہ نے لکھا کہ ’’کم عمری میں ہی گرو گدّی سنبھال کر علم، رحم اور خدمت سے سکھ مذہب کو عوامی فلاح و بہبود کی علامت بنانے والے گرو، شری گرو ہر کشن صاحب جی نے لوگوں کو صحت مند اور بیماریوں سے پاک طرز زندگی کا راستہ دکھایا۔ گرو صاحب نے انسانیت کو اپنا سب سے بڑا مقصد بنایا اور ساری زندگی برائیوں کے خاتمے اور سماجی ہم آہنگی کے لیے کام کیا۔‘‘

امت شاہ نے مزید لکھا کہ ’بالا پریتم‘ کے نام سے مشہور سکھ مت کے آٹھویں گرو، شری گرو ہرکشن صاحب جی کے پرکاش پرو پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔‘‘ واضح رہے کہ سکھ مذہب کے آٹھویں گرو، گرو ہرکشن صاحب نے اپنی زندگی کو نہ صرف مذہبی تعلیمات کی ترویج بلکہ سماجی خدمت اور انسانیت کی بھلائی کے لیے وقف کیا۔ ان کی تعلیمات میں صحت مند طرز زندگی اور بیماریوں سے بچاؤ کو خاص اہمیت دی گئی ہے، جو آج بھی دنیا بھر کے سکھ عقیدت مندوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

گرو ہرکشن صاحب نے اپنی زندگی میں کئی اصلاحی کام کیے، جن میں تعلیمی اداروں کا قیام، بیماروں کی خدمت اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اقدامات شامل ہیں۔ ان کے پرکاش پرو (یعنی یومِ پیدائش) کو سکھ مذہب میں بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ یہ موقع سکھ مذہب کی تاریخ اور تعلیمات کو یاد کرنے، گرو کے فلسفے کو سمجھنے اور اپنی زندگیوں میں ان کی تعلیمات کو اپنانے کا بہترین موقع سمجھا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

IVY Bhojpuri Music Awards 2026: بھوجپوری موسیقی کے مہاکمبھ کا آغاز! پٹنہ میں پون سنگھ سے لے کر منوج تیواری تک دکھائیں گے جلوہ

پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…

8 hours ago

Shiva Sharma Murder Case: شردھا دوبے کی اب جیل میں گزرے گی رات، عدالت نے تینوں ملزمین کو 10 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا

پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…

10 hours ago