(فائل فوٹو)
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہلی کو دنیا کی بہترین دارالحکومتوں میں شامل کرنے کے عزم کو پورا کرنے کے لیے جذبہ اور محنت سے کام کرنے کے لیے ریکھا گپتا کو سراہا۔
وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے اس خاص موقع پر دہلی کی وزیرِ اعلیٰ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’’دہلی کی وزیر اعلی محترمہ کو ریکھا گپتا جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ آپ وزیر اعظم مودی جی کی قیادت میں دہلی کو دنیا کی بہترین دارالحکومتوں میں سے ایک بنانے کے عزم کو پورا کرنے کے لیے عزم اور محنت کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ میں ایشور سے آپ کی صحت اور لمبی عمر کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘
دریں اثنا وزیر اعظم مودی اور کئی دیگر سیاسی لیڈران نے بھی سی ایم رکھا گپتا کے لیے اس خاص دن پر اپنی نیک خواہشت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ ’’دہلی کی وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا جی کو ان کے یومِ پیدائش پر نیک خواہشات۔۔۔وہ ہمیشہ دہلی کی خدمت میں مصروف رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے طور پر انھوں نے شہر کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ دعا ہے کہ انھیں لمبی اور صحت مند زندگی نصیب ہو۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیہ باگچی کی بنچ نے سپریم کورٹ کے…
امریکہ کا روس سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پر بھاری محصولات عائد کرنے…
جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…
نئی دہلی: دہلی کے مغربی علاقے موہن گارڈن میں بدھ کی شام اسکول کے باہر…
چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (سی ٹی آئی) نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو…
امت شاہ نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نکسل تشدد سے متاثرہ افراد اور…