قومی

PM Modi shares an article: منشیات سے پاک بھارت کی سمت ایک بڑی پیش رفت، وزیراعظم مودی نے منسکھ منڈاویا کے مضمون کو شیئر کیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک اہم سوشیل میڈیا پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں یوا اسپرچوئل سمٹ کو بھارت کو منشیات سے پاک بنانے کی مہم میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔ یہ پوسٹ مرکزی وزیر برائے امور نوجوانان، کھیل، محنت اور روزگار ڈاکٹر منسکھ منڈاویا کی تھی، جنہوں نے اپنے مضمون میں نشہ مخالف مہم کے سلسلے میں حکومتی اقدامات اور اس سمٹ کی معنویت پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ایکس پر لکھا کہ مرکزی وزیر ڈاکٹر @mansukhmandviya نے وضاحت کی ہے کہ یوا اسپرچوئل سمٹ منشیات سے پاک بھارت کی تعمیر میں کس طرح ایک بڑا قدم ہے۔ اسے ضرور پڑھیں!

منسکھ منڈاویا کے مضمون کی جھلکیاں

بھارت میں نوجوانوں کی سب سے بڑی آبادی ہے، اور اگر ملک کو ترقی یافتہ بننا ہے تو نوجوانوں کو طاقتور اور فعال بنانا ہوگا۔ ’نشیہ مُکت بھارت ابھیان‘ (2020) کے ذریعے حکومت نے نشے سے بچاؤ اور بحالی کے لیے کئی اقدامات کیے، جیسے: Integrated Rehabilitation Centres for Addicts (IRCA)، Outreach-cum-Drop-In Centres (ODICs)۔  اسکولوں اور کالجوں میں بیداری مہم، اور NCB کی جانب سے منشیات مافیا کے خلاف کارروائیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔ یوا اسپرچوئل سمٹ 18 تا 20 جولائی، کاشی کے مقدس گھاٹوں پر منعقد کی جا رہی ہے، جس میں 100 سے زیادہ روحانی تنظیموں کے نوجوان نمائندے شامل ہیں۔ سمٹ کا موضوع ہے: ’منشیات سے پاک نوجوان، وکست بھارت کے لیے‘ یہ ایک قومی تحریک کی بنیاد ڈالنے کی کوشش ہے۔ سمٹ کا اختتام ’کاشی ڈکلیریشن‘ سے ہوگا، جو آئندہ پانچ سالہ روڈ میپ ہوگا تاکہ: نوجوانوں کو نشے سے بچایا جا سکے، پہلے سے متاثر افراد کی مدد کی جا سکے اور بیداری کی مہم کو رفتار دی جا سکے۔

وزیر اعظم کے ویژن کی جھلک

وزیراعظم مودی نے ہمیشہ ’امرت پیڑھی‘ یعنی نئی نسل کے خوابوں اور جذبوں کی بات کی ہے، اور منڈاویا کے مطابق یہ سمٹ صرف ایک تقریب نہیں بلکہ ایک نئی قومی بیداری کا آغاز ہے۔  یہ نوجوانوں میں اخلاق، نظم و ضبط اور سماجی ذمے داری کا جذبہ پیدا کرے گی۔ ڈاکٹر منسکھ منڈاویا کے اس مضمون میں دکھائی گئی حکمت عملی حکومت کے نوجوانوں کو نشے کی لعنت سے بچانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

9 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

9 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

9 hours ago