قومی

Amit Shah Chhattisgarh Visit: وزیر داخلہ امت شاہ نے چھتیس گڑھ میں نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی، سنٹرل فارنسک سائنس لیبارٹری کا سنگ بنیاد رکھا، بھومی پوجن میں ہوئے شریک

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو چھتیس گڑھ کے نیا رائے پور میں نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی (این ایف ایس یو) اور سینٹرل فارنسک سائنس لیبارٹری (سی ایف ایس ایل) کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس دوران چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی وشنو دیو سائی بھی موجود تھے، جنھوں نے اسے ایک ’’تاریخی دن‘‘ قرار دیا۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’چھتیس گڑھ کے لیے آج کا دن ایک تاریخی دن ہے کیوں کہ وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی اور سینٹرل فارنسک سائنس لیبارٹری کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ چھتیس گڑھ کو آج ان دو اداروں کی شکل میں بڑا تحفہ ملا ہے۔‘‘

چھتیس گڑھ کے اپنے دو روزہ دورے پر امت شاہ رائے پور کے سوامی وویکانند ہوائی اڈے پر اترے، جہاں وزیر اعلی وشنو دیو سائی اور ریاستی حکومت کے دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران امت شاہ مختلف پروگراموں میں شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس میں چھتیس گڑھ اور پڑوسی ریاستوں کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) کے ساتھ نیا رائے پور میں سیکورٹی سے متعلق امور پر ملاقات شامل ہے۔

اعلیٰ حکام کے ساتھ نکسل مخالف مہم پر جائزہ میٹنگ کروں گا: امت شاہ

دریں اثنا وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے چھتیس گڑھ پہنچنے کی خبر دی اور کہا کہ ’’میں چھتیس گڑھ کے دو روزہ دورے کے لیے رائے پور پہنچا ہوں۔ میں ڈی جی پی/اے ڈی جی پی اور چھتیس گڑھ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، جھارکھنڈ اور اوڈیشہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ نکسل ازم پر ایک جائزہ میٹنگ کروں گا۔ کل میں نکسلیوں کے خلاف لڑنے والی سیکورٹی فورسز کے جوانوں سے ملاقات کروں گا۔ تشدد اور دہشت گردی کے لیے ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ نکسل ازم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے اور ہم یہ کرکے رہیں گے۔‘‘

اس سے قبل دن میں چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلیٰ وجے شرما نے کہا کہ امت شاہ وزیر اعلیٰ سائی کے ساتھ جائزہ میٹنگ کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’سات ریاستوں کے ڈی جی پی اور اے ڈی جی پی آئیں گے، اور اس بات پر بحث کی جائے گی کہ کس طرح نکسل ازم کو ختم کیا جائے اور بستر کو مقررہ وقت کے اندر ’سرخ دہشت گردی‘ سے پاک کیا جائے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Amit Shah pays tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: آزادی کے بعد صرف 1,218 دن میں سردار پٹیل نے وہ کر دکھایا جو سب کو ناممکن لگتا تھا: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سردار پٹیل نے ہندوستان کے جغرافیائی، سیاسی…

4 hours ago

PMModi pays tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: وزیر اعظم مودی سمیت کئی لیڈروں نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش پر پیش کی خراج عقیدت

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا،…

4 hours ago