قومی

Amit Shah in Nagpur: امت شاہ نے ناگپور میں فارنسک سائنس یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ بھی رہے موجود

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو ناگپور ضلع میں نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی (این ایف ایس یو) کے مستقل کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ یونیورسٹی مہاراشٹر میں فارنسک تعلیم کی ترقی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امت شاہ نے کیمپٹی تحصیل کے چیچولی میں واقع اس کیمپس کی پہلی اینٹ ایک روایتی رسم کے تحت رکھی۔ اسے کے بعد اس کے مجوزہ کیمپس کا ورچوئل افتتاح کیا گیا۔

واضح رہے کہ نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی دنیا کی واحد یونیورسٹی ہے جو صرف فارنسک سائنس کے لیے وقف ہے۔ ناگپور میں یونیورسٹی کا 11 واں کمپس بنایا جا رہا ہے۔ اس کے دوسرے کیمپس گجرات، نئی دہلی، گوا، تریپورہ، مدھیہ پردیش، کرناٹک، آسام، منی پور، پونے اور یوگانڈا میں ہیں۔

فارنسک سائنس کے لیے وقف دنیا کی واحد یونیورسٹی ہے این ایف ایس یو

بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کا ناگپور کیمپس ہنر مند فارنسک ماہرین تیار کرے گا، جو جرائم کی روک تھام، جرائم کو کم کرنے اور حل کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کیمپس 2025-26 تعلیمی سال سے شروع ہونے والے فارنسک سائنس اور سائبر سیکیورٹی کے پانچ کورسز شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس دوران وزیر داخلہ امت شاہ کے علاوہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس، مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری اور این ایف ایس یو کے وائس چانسلر جے ایم ویاس بھی موجود تھے۔ یہ کیمپس ناگپور کو تعلیمی میدان میں ایک نئی جہت فراہم کرنے کے لیے تیار ہو رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

14 minutes ago

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

1 hour ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

1 hour ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

2 hours ago