قومی

Amit Shah in Nagpur: ناگپور کے نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ پہنچنے امت شاہ، کہا-پی ایم مودی کی قیادت میں صحت کے شعبے میں ہوئی ہے نمایاں ترقی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 26 مئی کو مہاراشٹر کے ناگپور میں ’’نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ‘‘ میں ’’سوستی نواس‘‘ کے بھومی پوجن میں شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک میں صحت کے بنیادی ڈھانچے نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ترقی کی ہے۔

نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کی تعریف کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ’’کچھ سال پہلے تک کینسر کو لاعلاج بیماری سمجھا جاتا تھا، لیکن پچھلے 15 سالوں میں ملک میں کینسر کے کئی اچھے ادارے کھلے ہیں، جنھوں نے کینسر کے علاج کو ممکن اور قابل رسائی بنانے میں مدد کی ہے۔ مدھیہ پردیش، تلنگانہ، چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر کے غریب لوگ نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ سے فائدہ اٹھائیں گے اور انھیں یہاں بہترین علاج ملے گا۔‘‘

سرکاری میڈیکل کالجوں کی تعداد میں دگنا اضافہ

مرکزی وزیر داخلہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کی تعریف کی اور کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں حکومت نے ملک میں صحت کے منظر نامے میں کافی تبدیلی لائی ہے۔ 40 سال پہلے کوئی غریب شخص کسی سنگین بیماری میں مبتلا ہوتا تو علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے وہ علاج کے لیے نہیں جانا چاہتا تھا۔ لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے 60 فیصد غریب آبادی کا 5 لاکھ روپے تک کا علاج مفت کیا ہے اور ریاستی حکومت کی مدد سے 25 لاکھ روپے تک کا علاج مفت ہے، جس سے 60 فیصد غریب آبادی کو فائدہ پہنچا ہے۔

امت شاہ نے کہا ’’2014 تک ملک میں سات ایمس تھے، جب کہ گزشتہ 11 سالوں میں 23 ایمس کو منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 2014 تک ملک بھر میں 387 سرکاری میڈیکل کالج تھے، جن کی تعداد بڑھ کر آج 780 ہو گئی ہے۔ اسی طرح ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی تعداد جو 2014 تک 51,000 تھی، وہ اب بڑھ کر ایک لاکھ آٹھ ہزار ہو گئی ہے۔ وہیں پی جی کی سیٹیں 31,000 سے بڑھ کر 74,000 ہوگئی ہیں۔‘‘

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ فڑنویس نے بھی کیا خطاب

اس سے قبل مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’جب 2023 میں نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح ہوا تھا، تب بھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو آنا تھا، لیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے وہ اس وقت نہیں آ سکے تھے۔ اس وقت انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اگلی بار پروگرام میں ضرور آئیں گے اور آج وہ ’سوستی نواس‘ کے بھومی پوجن کے لیے آئے ہیں۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’کینسر کا علاج طویل عرصے تک چلتا ہے۔ اس لیے مریضوں کے لواحقین کو بڑے شہروں میں رہنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میں پہلے بھی کئی بار نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ آیا ہوں اور جب بھی میں نے کئی رشتہ داروں کو لان میں سوتے دیکھا ہے تو مجھے بہت دکھ ہوا، یہ ’سوستی نواس‘ اس لیے بنایا جا رہا ہے تاکہ کینسر کے مریضوں کے لواحقین کو علاج کے دوران اسپتال کے پاس ہی رہنے کی سہولت میسر ہو۔ مستقبل میں نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کو قومی سطح کے تحقیقی ادارے کے طور پر بھی تیار کیا جائے گا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

PM Modi’s Visit to Chennai: وزیر اعظم نریندر مودی کا چنئی دورہ، 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا دیں گے تحفہ

وزیر اعظم چنئی میٹرو ریل منصوبے کے دوسرے مرحلے میں پوناملّی-وڈاپالنی سیکشن کا افتتاح کریں…

9 minutes ago

Kejriwal Detained: ممتا بنرجی کے بعد اروند کیجریوال بھی حراست میں، 45 میٹرو اسٹیشن بند، 2 ہزار مظاہرین کے خلاف کارروائی

دہلی میں احتجاج کے دوران ممتا بنرجی کے بعد عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند…

1 hour ago

Constable Drinking on Mosque Roof: مسجد کی چھت پر شراب نوشی! وائرل ویڈیو نے مچایا ہنگامہ، کرناٹک پولیس کا کانسٹیبل معطل

معطل کیے گئے کانسٹیبل کی شناخت ہنومنتھا کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ واقعہ کمالاپورہ…

2 hours ago