بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کو عدالت سے بڑی راحت ملی ہے۔
Brij Bhushan Sharan Singh News: انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ اور بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ ببرج بھوشن شرن سنگھ کو پاکسوایکٹ کے تحت چل رہے کیس میں بڑی راحت ملی ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چل رہے پاکسو کیس کو بند کر دیا ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے پاکسو معاملے میں دہلی پولیس کی طرف سے دائر کینسلیشن رپورٹ کو قبول کر لیا ہے۔ دہلی پولیس نے 15 جون 2023 کو کیس میں منسوخی کی رپورٹ درج کی تھی۔
آپ کو بتادیں کہ پولیس نے 2023 میں کلوزر رپورٹ داخل کی تھی۔ اسی سال اگست مہینے میں نابالغ پہلوان نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ دہلی پولیس کی جانچ سے مطمئن ہے۔ وہ کلوزر رپورٹ کی مخالفت میں نہیں ہے۔ اسی پرپولیس نے نابالغ سے متعلق کیس کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کلوزر رپورٹ داخل کی تھی۔ نابالغ کے والد نے کہا تھا کہ برج بھوشن سنگھ کے خلاف مبینہ نا انصافی کا بدلہ لینے کے لئے انہوں نے جنسی استحصال کی جھوٹی شکایت کی تھی۔ اس سے پہلے گزشتہ سال ستمبر میں خواتین پہلوانوں سے متعلق جنسی استحصال معاملے میں بی جے پی لیڈر برج بھوشن سنگھ نے اپنے خلاف درج جنسی استحصال معاملے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر عدالت نے نوٹس جاری کیا تھا۔ نوٹس دہلی ہائی کورٹ نے تب جاری کیا جب برج بھوشن سنگھ نے اپنے خلاف داخل چارج شیٹ کو منسوخ کرنے سے متعلق عرضی داخل کی تھی۔
برج بھوشن سنگھ نے چارج شیٹ کو منسوخ کرنے کا کیا تھا مطالبہ
وہیں، برج بھوشن سنگھ نے پولیس کی چارج شیٹ پر دخل دیتے ہوئے خواتین پہلوانوں پر داخل کی گئی چارج شیٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کی سماعت میں عدالت نے نوٹس جاری کیا تھا۔ اس سے پہلے گزشتہ سال 29 اگست کو عدالت نے سماعت میں برج بھوشن سنگھ کے تاخیرسے پہنچنے پرسوال اٹھائے تھے۔
حقیقت کی جیت ہوئی: برج بھوشن سنگھ
وہیں پٹیالہ ہاؤس سے راحت ملنے کے بعد بی جے پی لیڈر برج بھوشن سنگھ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پاکسو ایکٹ منسوخ ہوا، یہ بڑی راحت ہے۔ حقیقت کی جیت ہوئی، حقیقت کبھی ہارنہیں سکتا۔ قابل ذکرہے کہ برج بھوشن سنگھ معاملے سے متعلق ملک میں کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ خواتین پہلوانوں نے ان کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا۔ خود پرلگے الزامات سے متعلق گزشتہ سال برج بھوشن سنگھ نے ایک بیان دیا تھا، جسے لے کرسیاسی گلیاروں میں جم کرگھمسان بھی مچا تھا۔ برج بھوشن سنگھ نے کہا تھا کہ کانگریس نے ورلڈ فیڈریشن ایسوسی ایشن پر کنٹرول اور بی جے پی پرحملے کی سازش میں پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کو مہرے کے طورپراستعمال کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 48000 کروڑ روپے کی لاگت والا یہ منصوبہ آسام میں…
اڈانی احمد آباد مریاتھن کے 10ویں ایڈیشن کی آفشل جرسی جاری کر دی گئی۔ احمد…
پتنجلی یوگ پیٹھ پہنچنے پر سوامی رام دیو جی نے انتہائی احترام اور سادگی کے…
جیت اڈانی نے کہا، ’’اگرچہ وہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیں، لیکن کئی بار ان…
احتجاج کے دوران سماج وادی پارٹی کے لیڈران پی ایم کے نام ایک میمورنڈم بھی…
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی بات رکھتے ہوئے کہا، ’’حکومت…