نئی دہلی: مرکزی وزیرداخلہ اور وزیر تعاون امت شاہ نے معروف صحافی اور دی اسام ٹریبیون گروپ کے ایڈیٹر و منیجنگ ڈائریکٹر پی جی بروآ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پی جی بروآ کے انتقال کی خبر سے انہیں شدید دکھ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کے ذریعے عوامی مسائل کو عام لوگوں تک پہنچانے اور آسام کی تہذیب و ثقافت کو فروغ دینے کے لیے پی جی بروآ کی خدمات ہمیشہ لوگوں کو متاثر کرتی رہیں گی اور آئندہ نسلوں کے لیے باعث تحریک بنی رہیں گی۔
مرکزی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا: ’’دی اسام ٹریبیون گروپ کے ایڈیٹر اور منیجنگ ڈائریکٹر پی جی بروآ جی کے انتقال سے دلی صدمہ پہنچا ہے۔ صحافت کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور آسام کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ان کی کوششیں ہمیشہ لوگوں کو ترغیب دیتی رہیں گی۔‘‘ امت شاہ نے مرحوم کے اہل خانہ، دی اسام ٹریبیون گروپ اور ان کے چاہنے والوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ پی جی بروآ کا شمار آسام کی صحافت کی نمایاں شخصیات میں ہوتا تھا، جنہوں نے طویل عرصے تک غیر جانبدار اور عوام دوست صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
2018 میں پدم شری سے نوازے گئے تھے بروآ
پی جی بروآ 1932 میں ڈبروگڑھ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ معروف اخبار ”دی آسام ٹریبیون“ کے بانی رادھا گووند بروآ کے فرزند تھے۔ انہوں نے 1966 میں اخبار کے ایڈیٹر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں اور کئی دہائیوں تک ادارے کی قیادت کی۔ بعد ازاں وہ آسام ٹریبیون گروپ کے چیئرمین بنے اور ادارے کو قومی سطح پر ایک معتبر شناخت دلائی۔ پی جی بروآ کو ادب اور تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں 2018 میں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔ وہ مختلف سماجی و ثقافتی تنظیموں سے وابستہ رہے اور شوقیہ تھیٹر میں بھی سرگرم کردار ادا کیا۔ آسام ساہتیہ سبھا اور ڈاکٹر بی بوروا کینسر انسٹی ٹیوٹ سمیت کئی اداروں نے انہیں اعزازات سے نوازا۔ ان کے انتقال سے ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا ہے، مگر ان کی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنی رہیں گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش اور خوف کا ماحول ہے۔ سڑک کنارے کام کر…
مسلم راشٹریہ منچ کے کارکنان کنونشن میں راہل گاندھی، اپوزیشن اور CJP کی سیاست پر…
اتر پردیش میں 2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاسی پوسٹر وار تیز ہوگئی ہے۔…
غازی آباد کے سن سٹی میں 22 سے 28 اکتوبر تک چھترپتی شیواجی مہاراج کی…
عالمی سطح پر مہنگائی، بے روزگاری، رہائش کے بحران اور تعلیم سے متعلق مسائل کے…
نو راتری کے موقع پر گوتم اڈانی نے جنوبی گجرات میں شریمد راج چندر مشن…