قومی

America’s entry in India-Pakistan conflict: ہندوستان- پاکستان کے درمیان جنگ جیسی صورتحال کے بیچ امریکہ نے اٹھایا بڑا قدم

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی صورتحال برقرار ہے۔ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان خوف میں مبتلا ہے۔ وہ بھارت کے اگلے اقدام سے خوفزدہ ہے۔ اب امریکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی پہل کررہا ہے۔ امریکہ نے ہندوستان اور پاکستان دونوں سے بات کی ہے اور کہا ہے کہ مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ “امریکہ دونوں ممالک سے رابطے میں ہے، امریکی وزیر خارجہ نے مجھے اس بارے میں ایک نوٹ بھی دیا ہے، اسی لیے ہم کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے ہندوستان اور پاکستان سے رابطہ کر رہے ہیں۔امریکہ نے بھارت اور پاکستان سے کہا ہے کہ وہ حالات کو کنٹرول کریں۔ امریکی وزیر خارجہ کو امید ہے کہ جلد ہی ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ سے بات ہوگی۔ وہ دیگر قومی رہنماؤں اور وزرائے خارجہ کو اس مسئلے پر ممالک سے رجوع کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

پوری دنیا بھارت اور پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ “امریکی وزیر خارجہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات کریں گے۔ ہم اس خطے میں ہونے والی پیش رفت پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ہم کئی سطحوں پر ہندوستان اور پاکستان کی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ہم یقینی طور پر تمام فریقوں کو ایک مناسب حل کے لیے مل کر کام کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ دنیا اس کو دیکھ رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Amitabh Bachchan birthday: دوستی نبھانے کے لیے سیاست میں آئے امیتابھ بچن، پھر کیوں چھوڑ دی سیاست؟ جانیے پوری کہانی

امیتابھ بچن نے 1984 میں راجیو گاندھی کی حمایت میں الٰہ آباد سے لوک سبھا…

30 minutes ago

Unctad Warning: کیا مغربی ایشیا کی جنگ کی تپش سے جھلسے گی دنیا؟ اقوام متحدہ نے توانائی بحران پر دی بڑی وارننگ

مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی معیشت کی…

1 hour ago

Manipur Violence: منی پور میں پھر بھڑکا تشدد، 9 افراد کی موت سے کشیدگی میں اضافہ، وزیر اعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ کی امن کی اپیل

بگڑتے حالات کے درمیان وزیر اعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ نے شہریوں سے امن برقرار…

2 hours ago

Congress Controversy: کانگریس ہیڈکوارٹر میں ہنگامہ، اجے رائے اور ممتا چودھری کے حامیوں میں تصادم، جوتے لے کر کیا احتجاج

لکھنؤ میں کانگریس کے دفتر میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب پارٹی لیڈروں اور…

2 hours ago