قومی

Light off protest against Waqf Act: وقف قانون کے خلاف آج ”بتی گل‘‘ احتجاج،رات 9 بجے سے پندرہ منٹ کیلئے لائٹ بند کرنے کی خصوصی اپیل

وقف قانون 2025 کے خلاف مسلم تنظیموں بطور خاص آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے بینر تلے احتجاج ومظاہرے کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلگام حملے کی وجہ سے تین دنوں کیلئے احتجاجی کارروائی کو ملتوی کردیاگیا تھا البتہ اب ایک بار پھر اس قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج  کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس کے پہلے حصے کے طور پر مہاراشٹر میں گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت سے اس قانون کو واپس لینے کی درخواست کی گئی ، البتہ مظاہرے کی ایک نئی کڑی کےطور پر آج ملک بھر میں بتی گل یعنی لائٹ آف کرکے خاموش احتجاج درج کرانے کی خصوصی اپیل کی گئی ہے۔گزشتہ روز آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا گیا تھا۔

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے بیان کے مطابق ‘وقف قانون 2025 کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہدایت کے مطابق پُرامن احتجاج کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے، احتجاج کا ایک رائج طریقہ تھوڑی دیر کے لیے روشنی بجھا دینا بھی ہے یہ ایک علامت ہے کہ ہم ظلم کے خلاف ہیں، ہم بیدار ہیں اور اپنے حق کے حصول کی جدوجہد کے لیے پوری طرح تیار ہیں، بتی بجھانا کوئی بزدلی نہیں بلکہ اس بات کا عزم ہے کہ ہم آگے بڑھیں گے اور جدوجہد کو جاری رکھیں گے، اسی کے پیش نظر بتی گُل تحریک کا بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا اب تمام مسلمانوں اورملک کے انصاف پسند شہریوں سے گزارش کی جارہی ہے کہ 30 اپریل کو رات 9:00 بجے سے 9:15 بجے تک اپنے مکانوں، دوکانوں، کارخانوں اور دیگر ساری جگہوں کی لائٹ آف کردیں ،بتی گُل کردیں،اور اپنا احتجاج درج کرائیں۔

بیان کے مطابق  یہ روشنی بجھانا اس لیے ہے تاکہ شعور بیدار ہو اور برسرِ اقتدار طبقے کا ضمیر بھی زندہ ہو، لہٰذا بورڈ کی ہدایت کے مطابق اس کام کو پورے اہتمام سے انجام دیا جائے، جمعہ کی نماز کے بعد مسجدوں میں اس کا اعلان بھی کیاگیا اور  ہر علاقے کے با اثر علماء، دانشوران اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران اس سلسلے میں اپنی جانب سے ویڈیوبھی جاری کررہے ہیں، یہ بتی گُل تحریک  اس بات کا علامتی اظہار ہوگی کہ وقف قانون 2025 ہمارے لیے ناقابل قبول ہے اور اس بات کا مطالبہ بھی کہ حکومت اس قانون کو واپس لے۔ اب دیکھنا ہے کہ آج اس بتی گل احتجاج کو کس حد تک کامیابی ملتی ہے اور حکومت پر اس کا کیا اثر ہوتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Rinku Singh Landed A Job Mopping Floors: معاشی بحران سے جوجھ رہا تھا خاندان، رنکو سنگھ کو ملا پونچھا لگانے کا کام، لیکن نہیں مانی ہار

ہندوستان کے باصلاحیت کرکٹر رنکو سنگھ اپنی جارحانہ بلے بازی اور آخری اوورز میں بڑے…

28 minutes ago

Sonali Bendre gets lost in Munawar’s comedy: منور فاروقی کی کامیڈی میں کھو جاتی ہیں سونالی بیندرے، کہا- ’بھول جاتی ہوں کہ مجھے شو ہوسٹ کرنا ہے‘

پتی پتنی اور پنگا‘ کے دوسرے سیزن میں راہل ویدیا اور دیشا پرمار، ارجن بجلانی…

30 minutes ago

Amitabh Bachchan birthday: دوستی نبھانے کے لیے سیاست میں آئے امیتابھ بچن، پھر کیوں چھوڑ دی سیاست؟ جانیے پوری کہانی

امیتابھ بچن نے 1984 میں راجیو گاندھی کی حمایت میں الٰہ آباد سے لوک سبھا…

1 hour ago

Unctad Warning: کیا مغربی ایشیا کی جنگ کی تپش سے جھلسے گی دنیا؟ اقوام متحدہ نے توانائی بحران پر دی بڑی وارننگ

مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی معیشت کی…

2 hours ago