پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اب بھی کشیدگی برقرار ہے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف کئی سخت اقدامات کیے ہیں۔ اس کے جواب میں پاکستان کئی بار ایٹمی دھماکے کی دھمکی دے چکا ہے۔ اب پاکستان کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ایٹمی بم کے حوالے سے بیان دیا ہے۔ مریم کا کہنا ہے کہ پاکستان پر کوئی حملہ نہیں کر سکتا۔
اے این آئی کے مطابق مریم نواز نے کہا، “آج پاکستان بھارت سرحد پر کشیدگی ہے، خطرہ منڈلا رہا ہے، لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اللہ نے پاک فوج کو اتنی طاقت دی ہے کہ وہ دشمن کے ہر حملے کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ آج پاکستان کا کوئی بھی دشمن حملہ کرنے سے پہلے دس بار سوچے گا، اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ کے فضل سے پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے ۔
مریم نواز نے اپنے والد اور پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔یا درہے کہ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جس کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ اور فیصلے بھی کیے گئے۔ جواب میں پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی۔ اب پاکستان بھارت کو ایٹمی بم کی دھمکی دے رہا ہے۔ تاہم اس دوران یہ ترکی اور روس جیسے کئی ممالک تک پہنچ چکا ہے۔ پاکستان نے روس سے بھارت کو راضی کرنے کی اپیل کی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…
جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…
آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…
کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…
اڈانی یونیورسٹی نے 2026 کے بیچ کی تیسری تقریبِ تقسیمِ اسناد میں 374 طلبہ کو…
سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈراعظم خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے رام…