قومی

Ameer JIH condemned extremism: جماعت اسلامی ہند کے امیر نے انتہا پسندی کی مذمت کی؛ لال قلعہ دھماکے سے متعلق سیکورٹی کی ناکامی اور کمیونٹی سے متعلق فکر پر اٹھائے سوال

دہلی میں ہوئے دھماکے پر امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم اس وحشیانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں جس میں بے گناہ جانیں ضائع ہوئیں۔ جماعت ہر قسم کی انتہاپسندی، تشدد اور دہشت گردی کی شدید مذمت کرتی ہے خواہ مجرم کوئی بھی ہو اور اس کا مقصد کچھ بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملے اور بڑے پیمانے پر تشدد انسانی احترام، اخلاق اور تہذیب کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ ہر شہری اور ادارے کو دہشت گردی کی مخالفت میں مضبوطی سے کھڑا ہونا چاہیے۔

دھماکے سیکورٹی نظام میں جاری کمزوریوں کی واضح علامت

انہوں نے لال قلعہ میں ہوئے دھماکے اور حال ہی میں سرینگر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں ہوئے بارودی دھماکے سے ظاہر ہونے والی سنگین سیکورٹی خامیوں پر تشویش ظاہر کی۔ ان واقعات میں نو لوگ جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثے سیکورٹی نظام میں جاری کمزوریوں کی واضح علامت ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے میڈیا کی جانب سے کسی ایک کمیونٹی کو بدنام کرنے کے رویے پر بھی افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ ایسے بیانات سماج میں انتشار پیدا کرتے ہیں اور دہشت گردوں کے مقصد کو تقویت دیتے ہیں۔

فضائی آلودگی کے شدید بحران پر تشویش

فضائی آلودگی کے شدید بحران پر حسینی نے عارضی اقدامات کے بجائے ملک گیر سائنسی بنیادوں پر مستقل شفاف ہوا کی حکمت عملی اپنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاستیں مل کر ایکشن لیں، انڈسٹری اور وہیکلز کے قوانین سختی سے نافذ کیے جائیں، کسانوں کو فصل کے باقیات جلانے کے متبادل بہتر حل دیے جائیں اور صاف پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دیا جائے تاکہ عوام کی صحت اور روزگار محفوظ رہ سکے۔

سینٹرل وقف ہیلپ ڈیسک اور اسٹیٹ وقف سیل قائم

وقف رجسٹریشن کے معاملے پر انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی ہند نے ایک سینٹرل وقف ہیلپ ڈیسک اور اسٹیٹ وقف سیل قائم کیا ہے۔ اس میں تقریباً 150 تربیت یافتہ رضاکار، ورکشاپ، ہیلپ لائن اور فیلڈ میں تعاون کا انتظام ہے تاکہ متولیوں کو امید پورٹل پر اپ لوڈ مکمل کرنے میں مدد دی جا سکے۔ انہوں نے حکومت سے رجسٹریشن کی مدت بڑھانے اور پورٹل کی تکنیکی خامیوں کو فوری طور پر درست کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ سسٹم کی ناکامی کی وجہ سے کسی وقف جائداد کو نقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے وقف ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے جماعت اسلامی ہند کے اصولی اعتراض کو دوہرایا اور کہا کہ یہ ایکٹ اقلیتوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور آئینی اخلاقیات کے منافی ہے۔

ایس آئی آر سے بی ایل اوز پر غیرمعمولی بوجھ، اموات

ایس آئی آر  پر سعادت اللہ حسینی نے بتایا کہ بی ایل اوز پر غیرمعمولی بوجھ، اموات، شدید ذہنی دباؤ اور عمل میں شفافیت کی کمی کے بارے میں رپورٹیں تشویش ناک ہیں۔ جماعت کا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن ایس آئی آر کی حد واضح کرے (یہ شہریت جانچ مہم نہیں ہے)، اسٹاف بڑھائے، ٹائم لائن میں توسیع دے، فیلڈ عملہ کے لیے ذہنی صحت اور طبی سہولتیں فراہم کرے اور آزاد نگرانی کے ساتھ شفاف شکایت نظام قائم کرے۔پریس کانفرنس سے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر اور ملک معتصم خان نے بھی خطاب کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

7 hours ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

8 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

8 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

8 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

8 hours ago