بین الاقوامی

Australian PM Anthony Albanese Married His Partner Jodie Haydon : آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کی شادی، بنایا انوکھا ریکارڈ!وزیراعظم مودی نے دی مبارکباد

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے ہفتہ کی دوپہر اپنی دیرینہ ساتھی جوڈی ہیڈن کے ساتھ شادی کرلی۔ اس کی تصدیق خود البانیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک مختصر پیغام اور انگوٹھی کی ایموجی کے ساتھ ’’میریڈ!‘‘ لکھ کر کی، جس کے بعد دنیا بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ یہ شادی کئی حوالوں سے تاریخی رہی۔ آسٹریلیا کی سیاسی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی موجودہ وزیراعظم نے اپنے منصب پر فائز رہتے ہوئے شادی کی ہو۔ البانیز اور ہیڈن گزشتہ کئی برسوں سے رشتے میں تھے اور پانچ سال قبل ایک سرکاری تقریب کے دوران پہلی بار دونوں کی ملاقات ہوئی تھی۔

یہ نجی شادی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ ‘دی لاج’ کینبرا میں منعقد ہوئی، جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور چند خصوصی مدعو مہمان شریک ہوئے۔ رپورٹوں کے مطابق تقریب میں البانیز کے بیٹے نیتھن جبکہ ہیڈن کے والدین بل اور پولین بھی موجود تھے۔ شادی کے فوراً بعد جوڑے نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ’’ہم بے حد خوش ہیں کہ اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ہم نے اپنی زندگی ایک ساتھ گزارنے کا عہد کیا“۔ وہیں آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز کے شادی کرنے پر بھارت کے وزیراعظم مودی نے ایکس پر پوسٹ کر مبارکباد دی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق نکاح کی رسم این ایس ڈبلیو سینٹرل کوسٹ کے ایک سیلیبرنٹ نے انجام دی جبکہ جوڑے نے اپنی قسمیں خود تحریر کیں۔ جوڈی ہیڈن کو شادی کی اسٹیج تک ان کے والدین نے امریکی گلوکار بین فولڈز کے مشہور گیت “دی لکیسٹ” کی دھن پر لے گئے۔ روایتی انداز میں ہیڈن کی پانچ سالہ بھانجی ایلا نے پھولوں کی ٹوکری اٹھائی جبکہ وزیراعظم کا پالتو کتا ٹوٹو انگوٹھی لے کر پہنچا، جس نے تقریب کو جذباتی اور یادگار بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق کینبرا کے ایک معروف ریستوراں میں ڈنر کے بعد گزشتہ سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر البانیز نے ‘دی لاج’ کی بالکونی پر ہیڈن کو پروپوز کیا تھا اور اس موقع کے لیے خاص طور پر ایک خصوصی ڈیزائن کی گئی انگوٹھی تیار کرائی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ جوڈی ہیڈن این ایس ڈبلیو پبلک سروس ایسوسی ایشن میں ملازم ہیں اور اس سے پہلے پنشن یعنی سپر اینوئیشن سیکٹر میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ واضح رہے کہ البانیز 2019 میں اپنی سابق اہلیہ اور نیو ساؤتھ ویلز کی سابق نائب پریمیئر کارمل ٹبیٹ سے تقریباً دو دہائی کے ازدواجی رشتے کے بعد علیحدہ ہوگئے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

9 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

9 hours ago