-بھارت ایکسپریس
ای کامرس کی بڑی کمپنی کلاؤڈ ویب سروسیز (اے ڈبلیو ایس) ہندوستان میں کلاؤڈ سے متعلق بنیادی ڈھانچہ میں 2023 تک 1,05,600 کروڑ روپئے (12.7 ارب ڈالر) سرمایہ کاری کرے گی۔ کمپنی کلاؤڈ سروسزمیں صارفین کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے یہ سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ امیزون کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ یونٹ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ڈیٹا سینٹرکے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے ہندوستانی کاروبار میں سالانہ اوسطاً 1,31,700 کل وقتی ملازمتیں پیدا ہونے کی امید ہے۔ بیان کے مطابق جو ملازمتیں پیدا کی جائیں گی ان میں تعمیرات، انجینئرنگ، ٹیلی کمیونیکیشن اوردیگر ملازمتیں شامل ہیں۔
اے ڈبلیوایس نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ہندوستان میں کلاؤڈ سے متعلق بنیادی ڈھانچے میں 1,05,600 کروڑروپئے کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ، 2030 تک، ہندوستان میں کل سرمایہ کاری 1,36,500 (16.4 بلین ڈالر) تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔ کمپنی نے 2016 سے 2022 کے دوران 3.7 ارب ڈالر(30,900 کروڑ روپئے) کی سرمایہ کاری کی ہے۔
اے ڈبلیو ایس کے 12.7 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا استقبال ہوں
الیکٹرانکس اورآئی ٹی وزیرراجیو چندشیکھر نے کہا، ”وزیراعظم نریندرمودی کی ڈیجیٹل انڈیا میں کلاؤڈ اور ڈیٹا مراکز کی توسیع کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ہندوستان میں اپنے ڈیٹا مراکز کی توسیع کرنے کے لئے امیزون ویب سروسیز (اے ڈبلیو ایس) کے 12.7 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا استقبال کرتا ہوں۔ یہ یقینی طور پر ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ MeitY بھارت کلاؤڈ اورڈیٹا سینٹرپالیسی پربھی کام کررہا ہے تاکہ کلاؤڈ کی اختراع، پائیداری اورترقی کو متحرک کیا جا سکے۔”
اے ڈبلیو ایس کے ہندوستان میں دو ڈیٹا سینٹر انفراسٹرکچر شعبے ہیں۔ اے ڈبلیو ایس ایشیا پیسیفک (ممبئی) علاقے میں 2016 میں لانچ کیا گیا اور اے ڈبلیو ایس ایشیا پیسیفک (حیدرآباد) علاقہ نومبر 2022 میں لانچ کیا گیا۔ اے ڈبلیوایس نے 2016 اور 2022 کے درمیان اے ڈبلیو ایس ایشیا پیسیفک (ممبئی) علاقے میں 30,900 کروڑ روپئے (3.7 بلین ڈالر) سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ کمپنی کا اندازہ ہے کہ 2016 اور 2022 کے درمیان ہندوستان کے سکل گھریلو پیداوار میں اس کا کل تعاون 38,200 کروڑ روپئے (4.6 بلین ڈالر) سے زیادہ تھا اور سرمایہ کاری نے ہندوستانی تجارت میں سالانہ تقریباً 39,500 نوکریوں کی حمایت کی۔
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…