بھارت ایکسپریس۔
عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ پہلے سے ان کے اوپرکئی مجرمانہ معاملے چل رہے ہیں۔ اب وہ اپنے بیٹے انس کے مارپیٹ والے معاملے میں پھنس گئے ہیں۔ پٹرول پمپ ملازم سے مارپیٹ کرنے کے معاملے میں نوئیڈا سیشن کورٹ نے امانت اللہ خان کے خلاف قرقی کے احکامات دیئے ہیں۔
عدالت نے قرقی کے حکم سی آرپی سی کی دفعہ 81/82 کے تحت دیئے ہیں۔ امانت اللہ خان اوربیٹے انس خان کے خلاف نوئیڈا میں ایف آئی آردرج ہے۔ انس پرنوئیڈا کے پٹرول پمپ ملازم سے مارپیٹ کرنے کا الزام ہے جبکہ امانت اللہ خان کے خلاف جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔
پولیس کے ہاتھ نہیں آیا بیٹا انس
مارپیٹ اوردھمکی کی ایف آئی آردرج ہونے کے بعد سے ہی پولیس انس اورامانت اللہ خان کی تلاش میں ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان اورانس لمبے وقت سے فرارچل رہے ہیں، جس کے سبب اب نوئیڈا سیشن کورٹ نے قرقی کے احکامات دیئے ہیں۔ پولیس کسی بھی وقت اب رکن اسمبلی کی جائیداد قرق کرسکتی ہے۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
دراصل، کچھ ہفتوں پہلے نوئیڈا کے سیکٹر 95 میں ایک پٹرول پمپ پرانس نے پمپ ملازم سے مارپیٹ کی تھی۔ انس پرالزام لگا ہے کہ اس نے ملازم سے لائن توڑکراپنی گاڑی میں پہلے پٹرول پمپ بھروانے کا مطالبہ کیا، جس پرپمپ ملازم کے منع کرنے پراس نے مارپیٹ شروع کردی۔ پورے معاملے میں بیٹے انس کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھی کے خلاف بھی معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے بعد سے ہی امانت اللہ خان اپنے بیٹے سمیت فرارچل رہے ہیں۔ امانت اللہ خان عام آدمی پارٹی کے اوکھلا اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے ہیں۔ وہ 2020 میں دوسری باررکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ امانت اللہ خان پروقف بورڈ کی زمین میں گھوٹالہ کرنے، بورڈ کی تقرری میں دھاندلی، دھمکی دینے جیسے تقریباً 8 معاملے درج ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…