قومی

Lok Sabha Election 2024: ‘‘رام مندر پر ‘بابری تالا’ لگانے کا الزام سراسر جھوٹ’’، وزیر اعظم نریندر مودی کو پرینکا گاندھی کا سخت جواب

رائے بریلی: کانگریس کے اقتدار میں آنے پر ایودھیا کے رام مندر میں ‘بابری تالا’ لگا دیے جانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے الزام کو سراسر جھوٹ قرار دیتے ہوئے پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کے روز کہا کہ ان کی پارٹی کئی بار کہہ چکی ہے کہ وہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتی ہے۔

رائے بریلی میں اپنے بھائی اور کانگریس امیدوار راہل گاندھی کے حق میں مہم چلا رہیں پرینکا گاندھی نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ‘بابری تالے’ کو لے کر وزیر اعظم کے لگائے گئے الزام کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا، “یہ سراسر جھوٹ ہے۔ ” کانگریس پارٹی نے کئی بار کہا ہے کہ وہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرے گی (رام جنم بھومی-بابری مسجد کیس میں)۔ ہم نے یہ (ماضی میں) کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز مدھیہ پردیش کے دھار میں کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بی جے پی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو لوک سبھا انتخابات میں 400 سیٹیں حاصل ہوں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کانگریس کشمیر میں آرٹیکل 370 کو واپس نہ لائے اور ایودھیا میں رام مندر پر ‘بابری کا تالا’ نہ لگائے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی بدھ کو اتر پردیش میں اپنی ریلیوں میں ‘بابری’ کے تالے کے بارے میں بات کی تھی۔

کانگریس پر صنعتکاروں اڈانی اور امبانی کے ساتھ گٹھ جوڑ کے وزیر اعظم کے الزام پر، پرینکا نے کہا، “دیکھئے، ایسا لگتا ہے کہ مودی جی بھی نام لینے پر مجبور ہو گئے ہیں. وہ جو کہہ رہے ہیں کہ راہل جی نے ان کا (اڈانی اور امبانی) نام لینا چھوڑ دیا ہے وہ بالکل غلط ہے۔ راہل جی روز نام لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دشینت چوٹالہ کے قدم سے کانگریس سرگرم، نائب سینی حکومت کے فلور ٹسٹ کے لئے لیفٹیننٹ گورنر سے مانگا وقت

کانگریس کے انتخابی منشور کے بارے میں وزیر اعظم مودی کے تبصروں پر پرینکا نے کہا، “انہیں میری صلاح ہے۔ حالانکہ وہ وزیر اعظم ہیں، وہ مجھ سے بڑے ہیں… لیکن میرا مشورہ ہے کہ وہ پہلے (کانگریس) کا منشور پڑھیں اور پھر اس پر تبصرہ کریں۔ انہوں نے پڑھا نہیں ہے۔ ان کے ذہن میں جو آتا ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایسا لکھا ہے۔ وہ جو کچھ کہہ رہا ہے، ایسا کچھ (منشور میں) نہیں لکھا ۔

Md Hammad

Recent Posts

India invites Pakistan for SCO forum in Delhi: آپریشن سندور کے بعد پہلی بار بھارت نے پاکستان کو ایس سی او فورم میں شرکت کی دعوت دی

پاکستان نے یکم ستمبر کو ایس سی او سربراہانِ مملکت کی کونسل کی 2026-27 کی…

13 minutes ago

Cyclone ‘Arnab’: آندھرا پردیش سے ٹکرایا سمندری طوفان ’ارنَب‘، 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں ہوائیں، 50 ٹرینیں اور 21 پروازیں منسوخ

سمندری طوفان کے اثر سے آندھرا پردیش کے انکاپلی، وشاکھاپٹنم، کاکیناڈا اور کونسیما اضلاع میں…

2 hours ago

IND-NW U20 Rugby Series: وزیر اعظم مودی کی قیادت میں مضبوط ہو رہا ہے ہندوستان، راجگیر میں تاریخی ہندوستان-نیوزی لینڈ رگبی سیریز کا اختتام

مرکزی وزیر مملکت برائے کھیل رکشا کھڈسے نے اس تاریخی پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے…

11 hours ago