قومی

All India Muslim Personal Law Board Vice President : مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا نائب صدر کیا گیا منتخب

نئی دہلی میں آج آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کی۔ اجلاس کےدوران ایک طرف جہاں بورڈ کے انتظامی امور پر غور وخوض کیا گیا، وہیں ملک وملت اور اقلیتوں کو ملکی وعالمی سطح پر درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں اس اجلاس کے دوران ایک بڑا فیصلہ یہ بھی ہوا کہ مسلمانوں کی قدیم ترین تاریخی مذہبی جماعتوں میں سے ایک مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولا نا اصغرعلی امام مہدی سلفی کو مسلم پرسنل لاء بورڈ کا نائب صدر منتخب کیا گیا ۔

مجلس عاملہ کے اجلاس کے دوران بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے مولانا اصغرعلی امام مہدی کا نام پیش کرتے ہوئے دیگر اراکین کے سامنے اپنی رائے رکھتے ہوئے کہا کہ مولانا اصغر علی امام مہدی کی خدمات گراں قدر ہیں ۔ قوم وملت کی فلاح وبہبود کیلئے مسلسل سرگرم ہیں اور شبانہ روز  تگ ودو کررہے ہیں ۔ دینی خدمات کا  ایک لامتناہی سلسلہ ہے جو ایک زمانے سے مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کرتے چلے آرہے ہیں ، عظیم المرتبت شخصیت کے حامل مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کو میری رائے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا نائب صدر بنانا بورڈ کے ساتھ ساتھ ملک وملت کے حق میں سودمند ثابت ہوگا۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی جانب سے مولانا اصغرعلی امام مہدی کا نام آگے کرنے اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنے کے ساتھ ہی مجلس عاملہ کے تمام ارکان نے  ایک زبان ہوکر تائید کی اور بیشتر نے اس رائے کا اظہار کیا کہ مولانا اصغرعلی امام مہدی کی بے انتہا خدمات ہیں اور بورڈ کو جب بھی ضرورت پڑی ہے، وہ ہمیشہ آگے آگے  رہے ہیں ،ا س لئے ان کو بورڈ کا نائب صدر بنانا دانشمندانہ قدم ہے۔

آپ کو بتادیں کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ  کے صرف ایک نائب صدر نہیں ہوتے بلکہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو نائب صدور منتخب کرکے نہ صرف بورڈ  کو مضبوط کیا جاتا ہے، بلکہ تمام مکتبہ فکر کی نمائندگی کو بھی یقینی بنانے کی کوشش کی جاتی ہے، اسی ضمن میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ حالانکہ ان کے علاوہ بورڈ کے نائب صدور مولاناسید ارشد مدنی،  سید سعادت اللہ حسینی اور پروفیسر ڈاکٹر سید علی محمد نقوی بھی  ہیں ۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

14 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago