اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایک سمٹ کانفرنس میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ضمنی انتخابات کے تناظر میں کہا کہ ہم نے کانگریس کو کوئی جھٹکا نہیں دیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں سیٹ شیئرنگ کے سوال پر قنوج کے ایم پی نے کہا کہ ہم نے کانگریس کو کوئی جھٹکا نہیں دیا ہے، ہم نے اپنی حکمت عملی طے کرلی ہے۔ یہ سیٹ کا سوال نہیں، جیت کا سوال ہے۔ ہم نے کانگریس کی حمایت سے 9 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے تھے۔ میں نے کانگریس کے ایک سینئر لیڈر سے بات کی ہے۔
بی جے پی کے ‘بٹیں گے تو کٹیں گے’ نعرے پر اکھلیش نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں اور ہندوستانی سیاست کی تاریخ میں اس سے برا نعرہ کسی نے نہیں دیا ہوگا۔ ان کے نعرے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ زوال کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اورپی ڈی اےاوپر کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ نعرہ لیب میں تیار کیا گیا اور اس نعرے کے لیے موزوں ترین لیڈر سے یہ نعرہ بلوایا گیا۔
اس کے علاوہ اکھلیش یادو نے ای وی ایم اور بیلٹ پیپر پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپر کے ذریعے الیکشن کیوں نہ کرائے جائیں۔ کیا الیکشن ایک ماہ تک نہیں ہوتے ہیں؟ اکھلیش یادو نے ذات پر مبنی مردم شماری پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ہمیں ذات پات کی بنیاد پر ریزرویشن ملا ہے۔ سماجی انصاف کے بغیر آئین، انصاف، بھائی چارہ اور ریزرویشن کو بچایا نہیں جا سکتا۔ یہ صرف مردم شماری کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…