سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو۔ (فائل فوٹو)
لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے پارٹی چھوڑنے والے اورراجیہ سبھا الیکشن کی ووٹنگ کے دوران سماجوادی پارٹی سے بغاوت کرنے والے اور دھوکہ دینے والے اراکین اسمبلی سے متعلق پارٹی صدراکھلیش یادوکا سخت موقف سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کوچھوڑکربی جے پی میں جانے والوں کی واپسی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگرانہیں (باغیوں) واپس پارٹی میں شامل کرانے کے لئے ان کے پاس آیا تووہ اسے بھی پارٹی سے باہرکا راستہ دکھا دیں گے۔
اکھلیش یادو نے اس دوران بجٹ سے متعلق بھی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “کسانوں کوامدادی قیمت دینے کے بجائے وہ اتحادیوں کودے رہے ہیں… اترپردیش کوبڑے خواب دکھائے گئے، اترپردیش کوکیا ملا؟ ڈبل انجن والی حکومت ہے توڈبل فائدہ ملنا چاہئے تھا، دہلی کا فائدہ اورلکھنؤ کا فائدہ۔ لیکن لگتا ہے کہ دہلی اب لکھنؤکی طرف نہیں دیکھ رہی ہے یا لکھنؤکے لوگوں نے دہلی کے لوگوں کوناراض کردیا ہے، جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے جوبجٹ میں نظرآتا ہے… ترقی بہارجا رہا ہے تواترپردیش کوکیوں چھوڑرہے ہیں؟ سیلاب اگربہارکی روکنی ہے تو نیپال اوراترپردیش کی سیلاب روکے بغیرآپ بہارکا سیلاب کیسے روکیں گے؟ آپ پہلے اترپردیش اور نیپال کا سیلاب روکیں تو بہارکا سیلاب اپنے آپ رک جائے گا۔”
بجٹ میں یوپی کا نام تک نہیں لیا گیا: رام گوپال یادو
سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ رام گوپال یادو نے کہا، “اتر پردیش کوکچھ دینے کی بات تو چھوڑیں، (بجٹ میں) اس کا ذکرتک نہیں تھا۔ حکومت بچانے کے لیے وہ کچھ ریاستوں کو پیسے دے رہے ہیں اور دوسروں کونظراندازکررہے ہیں۔”
بھارت ایکسپریس–
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…
لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…
گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…