قومی

Akhilesh Yadav on Sambhal Violence: ایس پی وفد کو سنبھل جانے سے روکے جانے پر اکھلیش یادو برہم، کہا-”اگر پہلے ہی روکت دیتے تو… “

Akhilesh Yadav on Sambhal Violence: سماج وادی پارٹی کے 15 لیڈروں کا وفد آج ہفتہ (30 نومبر) کو سنبھل تشدد کے متاثرین کے اہل خانہ سے ملنے جا رہا تھا۔ اس دوران ڈی ایم نے اپوزیشن لیڈر ماتا پرساد پانڈے کو فون کرکے انہیں سنبھل آنے سے روک دیا۔ اب ڈی ایم کے ایس پی وفد کو روکنے پر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا – ”پابندی لگانا بی جے پی حکومت کی نظم و نسق، انتظامیہ اور سرکاری انتظام کی ناکامی ہے۔ اگر حکومت پہلے ہی فسادات کرانے اور اشتعال انگیز نعرے لگانے والوں پر ایسی پابندی لگا دیتی، تو سنبھل میں ہم آہنگی اور امن کا ماحول خراب نہ ہوتا۔“

اکھلیش نے مزید لکھا کہ ’’جس طرح بی جے پی ایک ساتھ پوری کابینہ کو تبدیل کرتی ہے، اسی طرح سنبھل میں اوپر سے نیچے تک پورے انتظامی بورڈ کو معطل کر دینا چاہیے، ان پر سازشی لاپرواہی کا الزام لگا کر حقیقی کارروائی کی جانی چاہیے اور انہیں برخاست کر دینا چاہئے اور کسی کی جان لینے کا مقدمہ بھی چلنا چھاہئے۔ بی جے پی ہار چکی ہے۔“

آپ کو بتاتے چلیں کہ ڈی ایم نے سنبھل میں باہر کے لوگوں کو لے کر ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈی ایم نے اپنی ہدایات میں کہا ہے کہ 10 دسمبر تک کوئی بھی باہر کا شخص مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر سنبھل میں داخل نہیں ہوگا۔ سنبھل کے ضلع مجسٹریٹ راجندر پنسیا نے ہدایات دی ہیں کہ کوئی بھی شخص، دیگر سماجی تنظیم یا عوامی نمائندہ بغیر اجازت کے سنبھل میں داخل نہیں ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ڈی ایم نے کہا کہ اگر کوئی شخص سوشل میڈیا پر افواہیں اور اشتعال انگیز پوسٹس پھیلاتا ہے تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

یہ بھی پڑھیں- Sambhal Violence: ایس پی کے 15 لیڈروں کا وفد آج کرے گا سنبھل کا دورہ، اکھلیش یادو کو سونپے گا رپورٹ

اس کے ساتھ ہی ڈی ایم نے اپوزیشن لیڈر پرساد پانڈے کو بھی سنبھل نہ آنے کے لئے فون کرکے روک دیا ہے۔ یہاں، ایس پی کے وفد کے سنبھل دورے کے بارے میں، اتر پردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایس پی لیڈر ماتا پرساد پانڈے نے کہا، ’’قواعد کے مطابق ہمیں تحریری نوٹس ملنا چاہیے، ہمیں کوئی تحریری نوٹس نہیں ملا۔ جسٹس کمیشن، پریس والے وہاں جا رہے ہیں، ہم جائیں گے تو کیا وہاں بدامنی ہوگی؟یہ حکومت اپنے اعمال پر پردہ ڈالنے کے لیے جان بوجھ کر ہمیں روک رہی ہے۔“

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

World Polio Day 2026: عالمی یومِ پولیو 2026: بچوں کے صحت مند مستقبل کی جانب ایک قدم، جانیں ٹیکہ کاری کی اہمیت

نئی دہلی، 23 اکتوبر (آئی اے این ایس): پولیو ایک انتہائی متعدی وائرل بیماری ہے،…

20 minutes ago

Delhi HC Dismisses Neha Bora’s Petition: دہلی ہائی کورٹ نے آئسا کی صدر نیہا بورا کی خارج کی عرضی، دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت

امن برقرار رکھنے کے لیے 10,000 روپے کے ذاتی مچلکے اور ایک ضامن سے متعلق…

38 minutes ago

Asian Para Games: جیولن تھرو میں ہندوستان کا دبدبہ، عالمی چیمپئن سمیت انتل نے گولڈ اور مہندر نے سلور میڈل جیتا

ناگویا: ہندوستان کے پیرا اولمپک اور عالمی چیمپئن سمیت انتل نے ایک اور بڑی کامیابی…

49 minutes ago

UAE’s Sheikh met with PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے متحدہ عرب امارات کے شیخ ذیاب بن محمد بن زاید النہیان کی ملاقات

یو اے ای کے صدر کے دیوان میں ترقیاتی امور اور شہید ہیروز کے معاملات…

2 hours ago