نئی دہلی : مہاراشٹر میں 20 نومبر کو اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد اب اسمبلی انتخابات میں بھی کانگریس نے ذات پات کی مردم شماری کرانے اور بر سر اقتدارآنے پر ریزرویشن کو 50 فیصد سے اوپر لے جانے کا وعدہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ذات پات کی بنیاد پر ووٹ بٹورنے کی اس سیاست پر مسلسل سیاسی حملے کر رہے ہیں، جہاں آج وزیر اعظم نے ‘ہم ایک رہیں گے تو محفوظ رہیں گے’ کا نعرہ دیا ہے، وہیں یوگی آدتیہ ناتھ لگاتار کہہ رہے ہیں ‘اگربٹیں گے تو کٹیں گے’ جیسے نعرے دے رہے ہیں۔
اب این ڈی اے کے ساتھی اجیت پوار نے مہاراشٹر میں یوگی آدتیہ ناتھ کے نعرے ‘اگربٹیں گے تو کٹیں گے’ پر سوال اٹھانا شروع کر دیے ہیں ۔ اجیت پوار نے کہا کہ مہاراشٹر شیواجی، امبیڈکر کی سرزمین ہے۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے کہا کہ باہر سے لوگ مہاراشٹر آکر اس طرح کے بیانات دیتے ہیں، دیگر ریاستوں کے بی جے پی سی ایم کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ کیا کہنا ہے۔
اجیت پوار نے کہا کہ ہم مہاوتی میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، لیکن ہماری پارٹیوں کے نظریات مختلف ہیں۔ ہم سب اپنی حکومت ایک مشترکہ کم از کم پروگرام پر چلاتے ہیں۔ یہ ملک کی ترقی کے لیے کیا جا رہا ہے۔ آج بھی ہم شیو شاہو پھولے کے نظریات پر قائم ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ یہ دوسری ریاستوں میں کام کرتا ہو، لیکن مہاراشٹر میں یہ کام نہیں کرتا ہے۔ دوسری ریاستوں کے بی جے پی وزرائے اعلیٰ کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ کیا کہنا ہے۔
سی ایم یوگی غلط نہیں بول رہے، اجیت دادا کو سمجھنا ہوگا: سنجے نروپم
ساتھ ہی شیوسینا (شنڈے خیمہ) کے لیڈر سنجے نروپم نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ بکھر جائیں گے تو کمزور ہو جائیں گے۔ اگر آپ متحد رہیں گے تو آپ مضبوط رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجیت دادا کو آج سمجھ نہیں آ رہی ہے، وہ بعد میں سمجھیں گے۔ یہ لائن ‘ ‘اگربٹیں گے تو کٹیں گے” ضرور کام کرے گی۔ اجیت دادا کو سمجھنا پڑے گا۔ سی ایم یوگی کچھ غلط نہیں کہہ رہے ہیں، کچھ لوگوں کو یہ سمجھنے میں وقت لگ سکتا ہے۔
مہاراشٹر میں کسی کو تقسیم یا کاٹا نہیں جائے گا: سنجے راوت
یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر ادھو خیمہ لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ مہاراشٹر میں یہ سب نہیں چلے گا۔ مہاراشٹر میں نہ کسی کو بانٹا جائے گا اور نہ ہی کوئی کٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی خود تقسیم ہو چکی ہے، اس لیے وہ دن بھر تقسیم کی باتیں کرتی ہے ۔ بی جے پی کا اپنا کنبہ متحد نہیں ہے۔ خود یوگی اور مودی کے خاندان منقسم ہیں۔ یہ لوگ تقسیم کی کیا بات کرتے ہیں۔ مہاراشٹر کے لوگ جانتے ہیں کہ یہ سب بی جے پی کی چال ہے۔
تیجسوی نے سی ایم یوگی کو نشانہ بنایا
دوسری طرف آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعلی یوگی کے نعرے ‘ ‘اگربٹیں گے تو کٹیں گے” پر کہا کہ نفرت کی سیاست کرنے والوں کو عوام جواب دے گی۔ ایودھیا کا نتیجہ کیا نکلا؟ شاید بی جے پی والے اسے بھول گئے ہیں۔ بھگوان رام نے ایودھیا میں انڈیا ااتحاد کو آشیرواد دیا۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…